پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ماہرِ حسن نادیہ حسین ایک بار پھر اپنے بدلے ہوئے روپ کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حال ہی میں ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ”جڑواں“ میں ان کی موجودگی نے ناظرین کی توجہ تو حاصل کی، مگر اس بار تعریف سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرامے میں ان کے چہرے پر واضح تبدیلی، بھاری میک اپ اور مبینہ پلاسٹک سرجریز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کیا اقرا کنول کی آمدنی اریب پرویز سے زیادہ ہے؟

نادیہ حسین، جو ایک ماڈل، اداکارہ، ڈینٹسٹ اور سیلون اونر کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں، اس سے قبل بھی اپنے میک اپ اور جمالیاتی سرجری کے باعث تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ تاہم، حالیہ دنوں ان کے ڈرامے میں بدلے ہوئے چہرے اور غیر فطری تاثرات نے ناظرین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصروں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نادیہ کے مصنوعی انداز پر سخت ردعمل دیا۔

حرا مانی نے کنگنا رناوٹ کو چھپکلی کہہ ڈالا

ایک صارف نے لکھا: ”اوہ خدا! نادیہ حسین کے ساتھ آخر ہوا کیا ہے؟ فیلرز اور بوٹوکس نے ان کے چہرے کو تباہ کر دیا ہے۔“ ایک اور نے کہا: ”وہ اتنا زیادہ میک اپ کرتی ہیں کہ اندازہ نہیں ہوتا اصل شکل کیسی ہوگی۔“

کچھ صارفین نے ان کے تاثرات کی کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ”اب فیلرز کے بعد چہرے کے جذبات بھی ٹھیک سے ادا نہیں کر پاتیں۔“ جبکہ بعض نے یہاں تک کہا کہ ”وہ یا تو کسی ٹرانس جینڈر جیسی لگتی ہیں یا پھر کسی فلم کی ولن جیسی۔“

مداحوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین جیسی قدرتی خوبصورتی رکھنے والی خاتون کو اس قدر سرجریز اور بوٹوکس کی کبھی ضرورت ہی نہیں تھی، اور ان کے چہرے کی تبدیلی نے اُن کی اسکرین پرفارمنس کو بھی متاثر کیا ہے۔

More

Comments
1000 characters