امریکا میں ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے ماں اور بیٹا سامنے آ گئے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق برینڈی فیلڈز اور کائل فیلڈز ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی سے ایک ہی دن گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے ماں بیٹا بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ جمعے کو ہونے والی اپنی تاریخ کی پہلی صرف گریجویٹ طلبہ کے لیے مخصوص تقریب میں کائل فیلڈز ماسٹر آف لبرل آرٹس کی ڈگری حاصل کریں گے جبکہ ان کی والدہ برینڈی فیلڈز ایگزیکٹو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری وصول کریں گی۔

برینڈی فیلڈز نے اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ لمحہ اپنے بیٹے کے ساتھ شیئر کرنا ایک ایسا خواب ہے جس کا کبھی تصور بھی نہ تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے کو سخت ڈیڈ لائنز اور لمبی راتوں میں سپورٹ کیا ہے۔

ماؤں کے دن کے ویک اینڈ پر ایک ساتھ اسٹیج پر چلنا ہمارے خاندان کےلیے ایک ناقابلِ فراموش موقع رہا۔

More

Comments
1000 characters