پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی اداکار نے اب بھارت میں کام کرنے کی کوشش کی تو وہ اسے ’چپیڑیں‘ ماریں گی۔

رابعہ کلثوم نے یہ جذباتی بیان اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دیا، جس میں انہوں نے غصے والے ایموجیز کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ایسے اداکاروں کے منہ پر ٹماٹر بھی ماریں گی، وہ چاہے کوئی بھی ہو۔ رابعہ نے فن کی سرحد نہ ہونے کے فلسفے کو بھی رد کرتے ہوئے اسے ’شِٹ‘ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ باقاعدہ قانون سازی کرے تاکہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی فنکاروں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے ہیں۔ انتہا پسندوں کے دباؤ پر متعدد بھارتی ڈائریکٹرز نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جاری منصوبے معطل کر دیے، یہاں تک کہ اداکار فواد خان کی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز بھی روک دی گئی۔ بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ اپنی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دیں، جو موجودہ ماحول میں خوف و دباؤ کی عکاسی کرتی ہیں۔

رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

رابعہ کلثوم، جو سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی، اداکار فیضان شیخ کی بہن اور ماہم عامر کی نند ہیں، نے اپنے کیریئر کا آغاز جیو ٹی وی کے ڈرامے ’زمانی منزل کے مسخرے‘ سے کیا۔ وہ متعدد ڈراموں، ویب سیریز، فلموں اور میوزک ویڈیوز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

More

Comments
1000 characters