چین کے شہر چونگ چنگ میں ایک نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ سے اس وقت رشتہ ختم کر دیا جب اُس کا فون ہوٹل کے وائی فائی سے خودبخود کنیکٹ ہو گیا۔ لڑکے نے فوراً یہ سمجھا کہ وہ اس ہوٹل میں پہلے کسی اور کے ساتھ آ چکی ہے اور اسے دھوکہ دے رہی ہے۔

لڑکی، جس کا نام لی بتایا گیا ہے، نے کہا کہ وہ پہلی بار اس ہوٹل میں آئی ہے۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ فون نے خودبخود وائی فائی سے کیسے کنیکٹ کیا، تو وہ خود بھی حیران رہ گئی۔ بعد میں اسے معلوم ہوا کہ ایک اور ہوٹل، جہاں وہ پہلے کام کرتی تھی، وہاں کا وائی فائی بھی اسی نام اورپاسورڈ سے تھا۔ یہی وجہ تھی کہ فون نے پہچان کر خود ہی کنیکٹ کر لیا۔

چند باتیں جو شادی سے پہلے لڑکے لڑکیوں کو کوئی نہیں بتاتا

اس نے اپنی صفائی دینے کی کوشش کی لیکن لڑکے نے اُس کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور تمام رابطے ختم کر دیے۔ پھر لڑکی نے ایک مقامی نیوز چینل سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وائی فائی کا نام اور پاسورڈ واقعی ایک جیسے تھے، اور فون خودبخود کنیکٹ ہو سکتا ہے۔

مرد مظلوم ہوتے ہیں یا خواتین، جذبات سے کھیلنے کا ذمہ دار کون ؟

بظاہر یہ ایک سادہ واقعہ ہے لیکن اہمیت کا حامل اس طرح بن جاتا ہے کہ یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ رشتے شک سے نہیں، اعتماد سے چلتے ہیں۔ بغیر تحقیق اور وضاحت کے کسی پر الزام لگانا بھی درست نہیں اور اپنے رشتوں کا بچانا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

میاں اور بیوی بات چیت کیوں بند کرتے ہیں؟

زندگی میں بعض اوقات چیزیں ویسی نہیں ہوتیں جیسی نظر آتی ہیں، اس لیے فیصلہ کرنے سے پہلے سوچ لینا اور دوسروں کا مؤقف سن لینا ضروری ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters