سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ایک بار پھر معروف انٹرنیٹ شخصیت چاہت فتح علی خان کو عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔
حال ہی میں، ان کی اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ متنازع رقص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس پر عوامی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نادیہ حسین کے بدلے ہوئے روپ پر عوامی تنقید، مصنوعی خوبصورتی پر شدید ٹرولنگ
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشبو، چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ”بدو بدی“ پر ان کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔ خوشبو ابتدا میں خوش دکھائی دیتی ہیں، تاہم ویڈیو کے ایک حصے میں جب چاہت فتح علی خان نے انہیں چھونے کی کوشش کی، تو اداکارہ نے فوری طور پر خود کو پیچھے کر لیا اور ناچ جاری رکھا۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان 2024 میں ”بدو بدی“ نامی گانے کے ذریعے سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے، جسے صرف ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، تاہم یوٹیوب نے بعد ازاں اسے کاپی رائٹ خلاف ورزی پر ہٹا دیا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل متنازع اور غیر شائستہ مواد کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
کیا اقرا کنول کی آمدنی اریب پرویز سے زیادہ ہے؟
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ”پہلی بار خوشبو کو کسی سے خوفزدہ دیکھا ہے۔“
ایک اور نے تنقید کرتے ہوئے کہا، ”یہ آدمی خود کو کامیڈین سمجھتا ہے؟ درحقیقت یہ خود ایک لطیفہ ہے۔ پاکستان میں کیا صرف ایسے ہی ’خزانے‘ بچے ہیں؟“
حرا مانی نے کنگنا رناوٹ کو چھپکلی کہہ ڈالا
ایک ناظر نے تبصرہ کیا، ”یہ شخص دن بدن زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔“ جبکہ ایک اور صارف نے اسلامی حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”جو لوگ فحاشی کو عام کرتے ہیں، ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سخت عذاب ہے۔“
عوامی تنقید کا رخ صرف چاہت فتح علی خان ہی نہیں بلکہ اداکارہ خوشبو اور ان کے شوہر ارباز خان کی طرف بھی رہا۔ بہت سے افراد نے ان کی اقدار اور کردار پر سوالات اٹھائے۔