حالیہ پاک۔بھارت کشیدگی کے دوران جب بھارتی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، تو وطن کے بہادر محافظوں نے صرف ان کا بھرپور دفاع نہیں کیا، بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ صرف ایک جنگی حکمتِ عملی کا معاملہ نہیں تھا، بلکہ حب الوطنی، اتحاد، اور قومی غیرت کا عظیم مظاہرہ تھا۔ پاکستانی فوج نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو روکا بلکہ ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
لاہور کے مضافاتی علاقے میں ایک دلیر پاکستانی شہری نے ایک فوجی جوان کے ہمراہ دشمن کے ڈرون کی نشاندہی اور گرفت میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان
ایک صارف نے جذباتی انداز میں لکھا، ’یہ بھائی اپنی پوری زندگی اسی لمحے کے انتظار میں تھا۔‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’پاکستانی اپنی سرزمین کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘
یہ لمحہ نہ صرف ایک انفرادی بہادری کا واقعہ تھا بلکہ پوری قوم کی جذباتی یکجہتی اور جذبہ قربانی کی تصویر بن گیا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں پر حملہ کیا جس میں نہتے شہری، بچے، اور عبادت گاہیں نشانہ بنیں۔ ان بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں 31 پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ مگر پاکستان نے خاموشی سے برداشت نہیں کیا، بلکہ دشمن کو ایسا جواب دیا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔
آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی بحریہ کو کسی قسم کی پیش قدمی کی جرات کیوں نہ ہو سکی
پاکستان نے بھارت کے جدید ترین جنگی طیاروں، رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور کومبیٹ ڈرونز کو ہدف بنا کر مار گرایا۔ اس کے بعد 10 مئی کو ’آپریشن بُنیان المرْصُوص‘ کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات، ایئر بیسز اور اسلحہ ڈپوؤں پر کاری ضربیں لگائی گئیں۔
بھارت کے خلاف آپریشن کا نام ’بُنْيَانٌ مَرْصُوص‘ کیوں رکھا گیا، اس کا مطلب کیا ہے؟
پاکستانی قوم اب صرف تماشائی نہیں رہی، بلکہ وہ اپنے فوجیوں کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ جذبات کے ساتھ بھی اور عملی طور پر بھی۔ دشمن جب بھی ہماری فضاؤں میں اڑان بھرے گا، تو ہماری غیرت، ہماری قوم، اور ہمارے سپاہی اُس کے پر کاٹ دیں گے، ان شاءاللہ۔