پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم کے دوران، بھارت میں گوگل پر لفظ ”جنگ بندی“ (Ceasefire) کے معنی تلاش کرنے والوں کی تعداد 7 مئی سے 12 مئی 2025 کے درمیان ایک کروڑ سے زیادہ پائی گئی۔ حالانکہ ”جنگ بندی“ جیسا لفظ اکثر خبروں اور بیانات میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی عوام سیز فائر کو کیوں تلاش کر رہے تھے شاید انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ مودی جیسا سورما چند گھنٹے میں ہی پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا اور جنگ بندی پر مجبور ہو جائے گا۔

گوگل ڈیٹا کے مطابق بھارتی عوام جنگ کے دوران خبروں میں الفاظ سن کے ان کے مطلب ہی ڈھونڈتے رہ گئے۔ بھارت میں ”آپریشن سندور“ کو پانچ لاکھ بار تلاش کیا گیا، جب کہ ”ماک ڈرل“ (فرضی مشق) جیسے الفاظ کی تلاش بھی ایک لاکھ بار سے زیادہ ہوئی۔ اس کے برعکس ”آئی ایم ایف“، ”ڈی جی ایم او“ اور ”ایس-400“ جیسے اہم عسکری و سفارتی اصطلاحات کی تلاش انتہائی کم رہی۔

رینجرز کے ساتھ ڈرون گرانے والے پاکستانی شہری کی سوشل میڈیا پر تعریفیں

بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات کی تعداد:

  • ”Ceasefire meaning“ (10 ملین)
  • ”Operation Sindoor“ (5 ملین)
  • ”Mock Drill“ (1 ملین)
  • دیگر اصطلاحات جیسے ”IMF“، ”DGMO“، ”Flight Radar 24“، اور ”S400“ کی سرچ 0.5 ملین رہی۔

دوسری جانب پاکستانی صارفین کی گوگل سرچز اگرچہ تعداد میں کم تھیں، مگر مخصوص نوعیت کی تھیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے ”رافیل جیٹ“ اور ”اورنگزیب احمد پی اے ایف“ جیسے موضوعات کو دو دو لاکھ بار تلاش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ”جے ایف-17 تھنڈر“ اور ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ جیسے الفاظ بھی پاکستانی عوام کی توجہ میں رہے، جو قومی دفاع سے متعلق شعور کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانیوں نے ”ڈسالٹ ایوی ایشن شئیر پرائس“ اور ”شیوانگی سنگھ“ کو بھی سرچ کیا۔

بھارتی فضائیہ کی رسوائی اور پاک فضائیہ کی ٹرولنگ: 1965 سے آج تک کچھ نہیں بدلا

ڈیٹا کی مطابق پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات کی تعداد:

  • ”Rafale Jet“ اور ”Aurangzeb Ahmed PAF“ (0.2 ملین)
  • ”Islamabad airport“ (0.1 ملین)
  • ”JF-17 Thunder“ اور ”DG ISPR“ (0.05 ملین)
  • ”Dassault Aviation share price“ اور ”Shivangi Singh“ (0.02 ملین)

 گرافیکل چارٹ جو بھارت اور پاکستان کے گوگل سرچ رجحانات (7 سے 12 مئی 2025) کی بنیاد پر بنایا گیا ہے
گرافیکل چارٹ جو بھارت اور پاکستان کے گوگل سرچ رجحانات (7 سے 12 مئی 2025) کی بنیاد پر بنایا گیا ہے

دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر، اور ایک جاندار جو نیوکلئیر دھماکوں سے بھی نہیں مرے گا

یہ اعدادوشمار ایک واضح فرق کو نمایاں کرتے ہیں، جہاں پاکستان میں عوامی توجہ ملکی دفاعی ترقی اور اداروں پر مرکوز ہے، وہیں بھارت میں کروڑوں افراد ابھی تک ”جنگ بندی“ جیسے بنیادی لفظ کے مفہوم سے ناآشنا ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف عوامی آگاہی میں کمی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ اگر ملک کسی بڑے بحران کا سامنا کرے تو عام بھارتی شہری اس کی نوعیت اور پیچیدگی کو سمجھنے کی کتنی استعداد رکھتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters