سوزوکی پاکستان کی جانب سے ایک شاندار ”سرٹیفائیڈ یوزڈ (استعمال شدہ) کار گالا“ کا انعقاد اتوار 18 مئی 2025 کو کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب واہ کینٹ میں جی ٹی روڈ، ماڈل ٹاؤن کے قریب تاج مارکی میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جہاں 70 سے زائد سوزوکی سرٹیفائیڈ گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اس گالا میں پیش کی جانے والی تمام گاڑیاں مکمل معائنہ شدہ اور سوزوکی کی سرٹیفائیڈ ہیں، جن کے ساتھ ایک سال تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔ گاڑی خریدنے والے صارفین کو تین مفت سروسز بھی فراہم کی جائیں گی، جو کہ استعمال شدہ مگر معیاری گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع ہے۔

تقریب میں شریک افراد کے لیے ”آن اسپاٹ فنانسنگ اور انشورنس“ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گاڑی کے مالکان اپنی موجودہ گاڑی کی مفت جانچ کروا کر ”Key-to-Key Exchange“ یعنی پرانی گاڑی دے کر نئی یا سرٹیفائیڈ سوزوکی گاڑی حاصل کر سکیں گے۔

سوزوکی کی جانب سے اس منفرد موقع پر خصوصی رعایتیں اور محدود آفرز رکھی گئی ہیں، اس لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ جلدی پہنچیں تاکہ اپنی پسندیدہ گاڑی حاصل کر سکیں اور محدود مدت کی فنانسنگ و انشورنس آفرز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید معلومات کے لیے قریبی سوزوکی ڈیلرشپ سے رابطہ کریں یا براہ راست 18 مئی کو مقررہ مقام پر تشریف لائیں۔

More

Comments
1000 characters