چینی کمپنی Foshan Sunhohi Smart Home Technology Co. نے ایک شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 51,725 تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ منفرد کارنامہ ایک خاص شفاف اور ہوا سے محفوظ کمرے ”Ultimate Space“ میں انجام دیا گیا، جسے کمپنی نے اپنی جدید ونڈو اور ڈور ٹیکنالوجی کی مدد سے اس طرح ڈیزائن کیا کہ اندر موجود تاش کے پتے ہوا کی معمولی سی حرکت سے بھی متاثر نہ ہوں۔

زندگی کے خاتمے سے متعلق پریشان کن پیشگوئی کرنے والا سپر کمپیوٹر

ریکارڈ کے لیے Wang Lei’s Domino World کی 15 رکنی ٹیم نے شرکت کی، جو پہلے بھی سات عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ ٹیم نے ہزاروں پتوں کو ان کے کنارے پر کھڑا کر کے بڑے صبر و احتیاط سے ترتیب دیا۔

ریکارڈ قائم کرنے کی راہ میں ٹیم کو دو بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا: پہلی بار 9 اپریل کو اور دوسری مرتبہ 10 اپریل کو جب پتے قبل از وقت گر گئے۔

نوجوان نے ہوٹل کا وائی فائی خودبخود کنیکٹ ہونے پر اپنی گرل فرینڈ کیوں چھوڑ دی؟

تاہم، ٹیم نے ہار نہ مانی اور تیسرے دن یعنی 11 اپریل کو کامیاب کوشش میں تمام پتے بیک وقت شاندار ترتیب میں گرے۔

اس منصوبے کو مزید چیلنجنگ بنانے کے لیے ”Ultimate Space“ کے باہر مصنوعی طوفانی ہواؤں کے حالات پیدا کیے گئے، تاہم اندر موجود پتوں نے مکمل استقامت کا مظاہرہ کیا۔

چیٹ جی پی ٹی نے بیوی کے سامنے شوہر کے معاشقے کی پول کھول دی

تاش کے پتوں کو Foshan Sunhohi کے لوگو، ماسکوٹ اور دیگر اشکال میں ترتیب دیا گیا تھا۔

جب بالآخر تمام پتے مطلوبہ ترتیب سے گرے تو ناظرین حیرت زدہ رہ گئے اور ٹیم نے خوشی سے جشن منایا۔

اس کامیاب مظاہرے نے نہ صرف ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ چینی انجینیئرنگ، مہارت اور صبر کی ایک مثال بھی قائم کی۔

More

Comments
1000 characters