لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے، کرسٹوفر شوارزنیگر نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
27 سالہ کرسٹوفر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف 40 دن میں 13.6 کلوگرام (30 پاؤنڈ) وزن کم کیا۔
ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے امریکی ماں بیٹا
یہ انکشاف انہوں نے لاس اینجلس میں منعقدہ ”ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ“ کے دوران کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے وزن میں کمی کا سفر 2019 میں آسٹریلیا میں قیام کے دوران شروع ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اضافی وزن ان کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ بن رہا تھا، حتیٰ کہ وہ اسکائی ڈائیونگ جیسی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے سکتے تھے۔
خاتون کا اپنا جسم اے آئی کو وقف کرکے بھاری کمائی کا دعویٰ
کرسٹوفر نے بتایا کہ انہوں نے متعدد ڈائٹس آزمائیں لیکن مستقل نتائج نہیں ملے۔ تاہم ایک سادہ تبدیلی نے ان کی زندگی بدل دی، روٹی اور بریڈ کو مکمل طور پر چھوڑ دینا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہوں نے اپنی خوراک سے یہ چیز نکالی، وزن تیزی سے کم ہونے لگا اور اب تک وہ 30 پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 13 کلوگرام) وزن کم کر چکے ہیں۔
نئے پوپ نے اے آئی سے مدد مانگ لی
کرسٹوفر نے زور دیا کہ ان کا یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا، بلکہ وہ اب بھی اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور مزید وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کرسٹوفر کی یہ تبدیلی نہ صرف جسمانی بہتری کی علامت ہے بلکہ یہ ذہنی پختگی اور مثبت طرزِ فکر کا مظہر بھی ہے۔ ان کی یہ کہانی ان افراد کے لیے حوصلہ افزا مثال بن سکتی ہے جو وزن کم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔