پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی نے حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے خاص طور پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور آپریشن کے دوران ان کے اہم کردار کو نمایاں کیا۔

اگرچہ نبیل قریشی نے ابھی تک فلم بنانے کی تصدیق نہیں کی، لیکن ان کے اشارے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس موضوع پر فلم بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

نبیل قریشی کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر فوراً چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ اس فلم میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کون ادا کرے گا؟

نبیل قریشی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نیا جوش پیدا کر دیا ہے، اور لوگ فلم کے لیے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کر رہے ہیں۔

پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر سے بھارتی میزائلوں کو کیسے بھٹکایا

ایک صارف نے تجویز دی کہ معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو یہ کردار دیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی شکل ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتی ہے۔

نبیل قریشی نے اس تجویز پر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ ”ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی“۔

رینجرز کے ساتھ ڈرون گرانے والے پاکستانی شہری کی سوشل میڈیا پر تعریفیں

تاہم، ایک اور صارف نے فواد خان کے بالی ووڈ میں کام کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اس کردار کے لیے مناسب نہیں سمجھا اور تجویز دی کہ کسی ایسے پاکستانی اداکار کو موقع دیا جائے جس نے بھارت میں کام نہ کیا ہو۔

نبیل قریشی نے اس تبصرے پر صرف ایک تھمبز اپ ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس موضوع پر مزید بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

کیا بھارتی عوام کو ’سیز فائر‘ کا مطلب ہی نہیں پتا؟ پاکستانی جنگ کے دوران کیا سرچ کرتے رہے؟

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی جرات مندانہ بریفنگز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہیں۔

ان کی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کو دی جانے والی سخت جوابی کاروائی نے انہیں پاکستان کا ”نیشنل کرش“ بنا دیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرایا، جن میں جدید فرانسیسی رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا، جس کا پاکستانی فضائیہ نے مؤثر جواب دیا۔ اس دوران 5 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

اس کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی فضائیہ نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور بھارت کے جھوٹے دعووں کا بھرپور جواب دیا۔

More

Comments
1000 characters