ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز اب صرف ایکشن ہیرو کے طور پر نہیں، بلکہ ایک نئے روپ میں سامنے آنے کی تیاری میں ہیں۔

مشن امپاسیبل سیریز کے آخری حصے ”دی فائنل ریکوننگ“ کی ریلیز سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام کروز نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ٹام کروز نے گفتگو کے دوران کہا،

”میں ہمیشہ سے میوزیکل فلموں میں کام کرنا چاہتا تھا۔ ایکشن، ڈرامہ، ایڈونچر۔ یہ سب میرے کیریئر کا حصہ رہا ہے، مگر موسیقی ایک ایسی دنیا ہے جسے میں مزید دریافت کرنا چاہتا ہوں۔“

ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے امریکی ماں بیٹا

انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ پر وہ مسلسل کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر شوٹنگ ہو، فائٹ سینز ہوں یا کوئی نیا ہنر۔

”میں چاہتا ہوں کہ ہر اداکار اپنے فن میں بہتری کے لیے وقت نکالے، موسیقی سیکھے، آلات بجانا سیکھے۔ یہ سب فن کے دائرے کو وسیع کرتا ہے۔“

آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نےساڑھے 13 کلو وزن کیسے کم کیا؟

ٹام کروز نے اپنے کام کے انداز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر کردار کے لیے ذاتی تحقیق کرتے ہیں، اس کی گہرائی میں جاتے ہیں اور اس کے مطابق اسکرپٹ میں جان ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

”ایک اداکار کا کام صرف مکالمے بولنا نہیں بلکہ اس میں روح پھونکنا ہے۔“ ہالی ووڈ اسٹار نے کہا۔

نئے پوپ نے اے آئی سے مدد مانگ لی

ٹام کروز نے مشہور اداکار و ہدایتکار بین اسٹلر کی بھی بھرپور تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

”بین ایک زبردست تخلیق کار ہے، اس کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔“

ٹام کروز کی سب سے مشہور فلم سیریز مشن امپاسیبل کا آخری حصہ The Final Reckoning رواں سال 21 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ادھر، ٹام کروز کی لندن آمد کے دوران معروف اداکارہ آنا دے آرمس کے ساتھ نظر آنے پر سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات سے متعلق افواہیں بھی زور پکڑتی جا رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ٹام کروز کے اس نئے رُخ نے نہ صرف ان کے کیریئر میں ایک دلچسپ موڑ پیدا کر دیا ہے، بلکہ مداحوں کی دلچسپی کو بھی نئی سمت دے دی ہے۔ کیا ہم جلد ہی انہیں گاتے اور رقص کرتے دیکھیں گے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، مگر ایک بات طے ہے۔ ٹام کروز کبھی ایک جیسا نہیں رہتا!

More

Comments
1000 characters