لیجنڈری اور مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی، معروف اداکارہ اور معلمہ تزئین حسین نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کر لی ہے اور اس محبت بھری داستان کی روداد انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سنائی، جس نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

تزئین حسین، جو ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں متحرک ہوئی ہیں، نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر عامر سیدین، جو ایک بینکار ہیں، نے انہیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا تھا اور وہیں سے ان کی دلچسپی کا آغاز ہوا۔

پرورش کی ’آنیا‘ کا حقیقی زندگی میں بھی بُلیئنگ کا شکار ہونے کا انکشاف

بعد ازاں، عامر نے اپنے اور تزئین کے مشترکہ دوست کے ذریعے ملاقات کی خواہش ظاہر کی، اور اسی ذریعے سے دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔

رفتہ رفتہ بات چیت فون پر بھی جاری رہی اور باہمی ہم آہنگی کے بعد دونوں نے سادہ مگر خوبصورت تقریب میں شادی کرلی۔

مایا علی اور بلال اشرف کی قربتیں، کیاجلد شادی کرنے جارہے ہیں؟

تزئین نے بتایا کہ وہ اور عامر پہلے سے دوستوں کے دائرے میں تھے، اور ان کے رشتے کی بنیاد اعتماد اور دوستی پر رکھی گئی۔

تزئین حسین کی پہلی شادی یونیورسٹی کے زمانے میں ہوئی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں جو اب جوان ہو چکے ہیں۔ شادی کے بعد تزئین نے اپنی پروفیشنل زندگی کو مؤخر کر کے خاندان پر توجہ مرکوز کی اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

اداکار عرفان خان نے پاکستان آنے کے سوال پر کیا جواب دیا تھا؟

بدقسمتی سے 2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث وفات پا گئے، اور ایک طویل وقفے کے بعد تزئین نے تقریباً 20 سال بعد دوبارہ شوبز میں قدم رکھا۔

2023 میں ڈرامہ یونہی سے ان کی واپسی ہوئی، جس میں ان کے کردار ”اقبال“ کو خاصی پذیرائی ملی۔ اس کے بعد قرضِ جان اور ظلم جیسے ڈراموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، خصوصاً میچورعمر میں محبت کے موضوعات پر مبنی کہانیوں میں ان کا کام نمایاں رہا۔

تزئین حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اب ڈراموں میں مچور رومانس کو بھی جگہ مل رہی ہے، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔ ان کے مطابق، ناظرین اب صرف نوجوان رومانوی کہانیوں سے ہی نہیں، بلکہ ان کہانیوں سے بھی جڑ پا رہے ہیں جو زندگی کے دوسرے مرحلے میں محبت کو دکھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا ”پروڈیوسرز کو اب احساس ہو رہا ہے کہ مڈل ایج ناظرین بھی اسکرین پر اپنی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں، نہ کہ صرف جوانی کے دنوں کی یادوں میں کھوئے رہیں۔“

More

Comments
1000 characters