آم کا موسم آ چکا ہے اور ہر کوئی ”پھلوں کے بادشاہ“ کا مزہ لینے کے لیے بے تاب ہے۔ مگر اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ کہیں یہ آم مضرِ صحت کاربائیڈ (Carbide) کی مدد سے تو نہیں پکا ہوا؟
اسی تشویش کے پیشِ نظر معروف لائف اسٹائل کوچ لوک کوٹینو نے ایک ویڈیو کے ذریعے آم میں موجود کیمیکلز کو پہچاننے کا ایک آسان اور گھریلو ٹیسٹ شیئر کیا ہے، جسے ہر شخص خود گھر میں کر سکتا ہے۔
خاص فارمولہ ایجاد: چاکلیٹ کے بسکٹ کھائیں اور وزن گھٹائیں
آم میں کیمیکل کی پہچان کے آسان طریقے
رنگ کا مشاہدہ کریں
اگر آم کا رنگ مکمل طور پر یکساں ہے تو یہ اچھا اشارہ ہو سکتا ہے، لیکن اگرآم پر چھوٹے چھوٹے کالے دھبے ہوں تو احتیاط برتیں۔
اندرونی صفائی سے لے کر چمکدار جلد تک، کچا سبز پپیتا ایک قدرتی تحفہ
پریشر چیک کریں
قدرتی طور پر پکا ہوا آم نرم اور اندر سے بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جبکہ کیمیکلی پکا ہوا آم اکثر ضرورت سے زیادہ نرم یا دباؤ سے خراب محسوس ہوتا ہے۔
پانی کا ٹیسٹ کریں
لوک کوٹینو کے مطابق، یہ سب سے دلچسپ اور مؤثر ٹیسٹ ہے.
ببل گم میں موجود ایسا کیمیکل جو صحت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے
آم کو پانی کے برتن میں ڈالیں۔
اگر آم ڈوب جائے تو یہ عام طور پر محفوظ اور گودے والا ہوتا ہے۔
اگر آم پانی میں تیرنے لگے تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ وہ کاربائیڈ سے پکایا گیا ہے۔
کیمیکل سے پکے آم میں گودا کم اور ہوا زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ہلکا ہو جاتا ہے اور پانی میں تیرتا ہے۔
یہ ایک سادہ ٹیسٹ ہے جو ہر شخص گھر پر کر سکتا ہے۔ ضرور کریں، کیونکہ یہ آپ کے بچوں، والدین اور بزرگوں کے لیے بھی محفوظ ہے۔
لوک کوٹینو کا کہنا ہے،
”آم سے نہیں ڈریں، بلکہ غیر صحت مند طرزِ زندگی سے ڈریں۔“
تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ،
”یہ ٹیسٹ قریبی اندازہ دے سکتا ہے، مگر سو فیصد درستگی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک ابتدائی قدم ہے جو ہم سب اٹھا سکتے ہیں۔“
یاد رکھیں یہ خبر صرف عمومی معلومات پر مبنی ہے۔ کسی بھی صحت سے متعلق فیصلے کے لیے ماہر ڈاکٹر یا ماہرین سے مشورہ ضروری ہے۔