پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے حالیہ دنوں میں لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک باپ نے اپنے کم سن بیٹے کو سرعام تھپڑ مارا۔
یہ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا جب دو کانٹینٹ کریئیٹرز وہاں ویڈیو بنا رہے تھے اور عقب میں یہ واقعہ پیش آیا۔
بنیان مرصوص پر فلم بنائی جائے گی؟ پاکستانی ہدایتکار کا عندیہ
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور عوام کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ اقرا عزیز، جو خود بھی ایک ننھے بیٹے کبیر حسین کی ماں ہیں، نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک بامعنی پیغام دیا۔
پرورش: ولی کا ایم ڈی کیٹ نتیجہ نئی بحث کا باعث بن گیا
انہوں نے لکھا،”ایک دیسی ماں ہونے کے ناطے میں سمجھ سکتی ہوں کہ بعض اوقات بچے کے شور یا شرارت پر ہمیں غصہ آتا ہے، کیونکہ ہم نے خود بھی یہی سب اپنے بچپن میں جھیلا ہے، لیکن ہمیں اس تشدد کے سلسلے کو توڑنا ہوگا۔“
انہوں نے مزید کہا، ”کوئی بھی حرکت، چاہے وہ کتنی ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو، بچے کو جسمانی سزا دینے کا جواز نہیں بن سکتی۔ یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ اس دنیا میں نیا ہے، کم عمر ہے اور دنیا کو ایک مختلف انداز میں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔“
پرورش کی ’آنیا‘ کا حقیقی زندگی میں بھی بُلیئنگ کا شکار ہونے کا انکشاف
اقرا عزیز کے پیغام کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا،”اسلام میں چہرے پر مارنے کی ممانعت ہے، اگر سمجھانا تھا تو گھر میں کرتے، سرِ عام نہیں۔“
ایک صارف نے کہا ”تشدد ہماری ڈی این اے کا حصہ بنتا جا رہا ہے، یہ بہت افسوسناک ہے۔“
ایک صارف نےتبصرہ کیا ”پھر یہی والدین کہتے ہیں کہ بچے بڑھاپے میں ان کی خدمت نہیں کرتے، عزت دی جائے گی تو عزت واپس ملے گی۔“
اقرا عزیز نہ صرف پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں بلکہ وہ سماجی مسائل پر اپنی کھری اور بے باک رائے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
وہ کئی مواقع پر خواتین، بچوں اور فیملی ویلیوز کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق، بچوں کی تربیت سختی سے نہیں بلکہ محبت، سمجھداری اور برداشت سے ہونی چاہیے۔