دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی، ویوین جینا ولسن، نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ لیا ہے۔ 21 سالہ ویوین نے 15 مئی کو مشہور فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کے ساتھ اپنی ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

ویوین جینا ولسن نے انسٹاگرام پر اس تشہیری مہم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ نہایت پراعتماد انداز میں فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔

جوان نظر آنے والے 63 سالہ کورین شہری کی صحت کا راز جان کر سب حیران

ویوین نے اس مہم کے دوران ایک خصوصی شرٹ ڈیزائن کی، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی ”دی ٹریور پروجیکٹ“ کو جائے گی، جو LGBTQ+ نوجوانوں کی خودکشی کی روک تھام اور بحران کی حمایت کرتا ہے۔

’وائلڈ فینگ‘ کی سی ای او ایما میکلروئے نے اپنی پریس ریلیز میں ویوین کی جرات، ذہانت اور خود اعتمادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویوین وہ تمام خصوصیات پیش کرتی ہے جن پر یہ برانڈ یقین رکھتا ہے، جیسے کہ بہادری اور جرات مندانہ اظہار خیال۔

برطانیہ: طویل ترین سزا کاٹنے والا قیدی بے گناہ قرار

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے ذریعے انہیں ویوین کی ہمت، اس کے انداز اور اس کی ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے دی جانے والی حوصلہ افزائی کو سراہنے کا موقع ملا ہے۔

ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کیا تھا اور اس وقت سے اپنی شناخت کے سفر پر گامزن ہیں۔

ٹام کروز کی نئی اُڑان: ایکشن کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

اگرچہ ان کے والد ایلون مسک نے ان کی جنسیت پر کھل کر تنقید کی ہے، لیکن ویوین کی ماں جسٹائن ولسن نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔

ویوین کی یہ ماڈلنگ انٹری نہ صرف فیشن کی دنیا میں اہم قدم ہے بلکہ یہ ان کے اعتماد اور خودی کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔

More

Comments
1000 characters