موسمی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو سال کے مخصوص اوقات میں فضائی پولن کے باعث پیدا ہوتی ہے، جیسے بہار، گرمی یا خزاں کے موسم میں۔ اس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا یا بند ہونا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا، گلے میں خراش اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق، کچھ قدرتی اور سادہ غذائیں ان علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے روزمرہ کے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کر کے، خاص طور پر الرجی سیزن سے پہلے اور اس کے دوران، ان علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی طور پر بہتر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
بالوں کی مصنوعات میں کینسر کا خطرناک کیمیکل، نئی تحقیق کا انکشاف
یہاں آپ کوموسمی الرجی کے لیے 5 آسان اور مؤثر غذائی علاج بتائے جارہے ہیں
سوزش کم کرنے والی غذا کا استعمال کریں
موسمی الرجی سے بچاؤ کے لیے ایسی غذا کھائیں جو سوزش کم کرنے میں مدد دے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، لہسن، لیموں، ہرے پتوں والی سبزیاں، پروبائیوٹک غذا اور ہڈیوں کا شوربہ ایسی چیزیں ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں۔ ایک مضبوط مدافعتی نظام الرجی کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
کیا آپ کے آم محفوظ ہیں؟ آم میں خطرناک کیمیکلز کی پہچان کا آسان گھریلو ٹیسٹ
خالص شہد روزانہ استعمال کریں
روزانہ خالص شہد لینا ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ نیوٹریشنسٹ کے مطابق، روزانہ ایک چمچ مقامی شہد کھانے سے جسم کو مقامی آلودگی کے خلاف برداشت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ شہد خالص اور بغیر ملاوٹ کا ہو تاکہ اس کے مکمل فوائد حاصل ہو سکیں۔
کوئرسٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں
کوئرسٹین ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ہسٹامین کے اخراج کو قابو میں رکھتا ہے، جس سے الرجی کی علامات قدرتی طور پر کم ہوتی ہیں۔ یہ مرکب بروکلی، پیاز، سبز چائے اور ترش پھلوں میں پایا جاتا ہے۔ ترش پھل وٹامن سی کا بھی بہترین ذریعہ ہیں، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور ہلکی الرجی کی علامات میں کمی لا سکتا ہے۔
گرمیوں میں بادام کے دودھ کے جادوئی فوائد
برومیلین سے بھرپور انناس کھائیں
انناس میں پایا جانے والا برومیلین ایک قدرتی انزائم ہے جو سانس کی نالیوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر الرجی سے جُڑی ہوئی سوجن کے لیے مفید ہے۔ 2023 کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ برومیلین الرجی یا انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی سائنوسائٹس میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ تازہ انناس کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر آپ سوزش پر قابو پا سکتے ہیں اور سانس کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔