گرمیوں کا موسم آتے ہی جس پھل کا سب سے زیادہ انتظار کیا جاتا ہے، وہ ہے آم۔ چاہے آپ آم کو چمچ سے کھائیں، دودھ میں بلینڈ کر کے شیک بنائیں یا سلاد، دھی، یا میٹھے میں شامل کریں، اس کا ذائقہ اور غذائیت دونوں لاجواب ہیں۔
لیکن جہاں ایک طرف آم کے دیوانے ہر روز اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں، وہیں کچھ افراد اس کے قدرتی مٹھاس کے باعث الجھن میں پڑ جاتے ہیں۔
گرمیوں میں بادام کے دودھ کے جادوئی فوائد
مگر خوشخبری یہ ہے کہ ماہرِین غذائیت کے مطابق، روزانہ ایک آم کھانا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں روزانہ ایک آم کھانے سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں:
کیا آپ کے آم محفوظ ہیں؟ آم میں خطرناک کیمیکلز کی پہچان کا آسان گھریلو ٹیسٹ
چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے معاون
ماہر غذائیت کے مطابق، آم میں وافر مقدار میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جلد کو قدرتی چمک دیتے ہیں۔
آم جسم میں موجود آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرتا ہے، جس سے جلد تروتازہ، صاف اور صحت مند دکھائی دیتی ہے۔
رس بھرا میٹھا ٹھنڈا گولا گنڈا کس کی ایجاد ہے؟
دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آم دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے؟ آم میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک آم کھانے سے دل کو مضبوطی ملتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آم وزن بڑھاتا ہے تو یہ مکمل طور پر درست نہیں۔ اعتدال میں رہ کر، یعنی روزانہ ایک آم کھانے سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم بہتر ہو سکتا ہے بلکہ اس میں موجود فائبر آپ کو دیر تک بھرپور محسوس کراتا ہے، جس سے غیر ضروری کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔
بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد
آم قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے لیکن اس میں موجود فائبر اور دیگر غذائی اجزاء خون میں شوگر لیول کو اچانک بڑھنے سے روکتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق، مناسب مقدار میں آم کھانے سے بلڈ شوگر ریگولیشن میں مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے متوازن غذا کا حصہ بنائیں۔
آم کو روزمرہ غذا میں کیسے شامل کیا جائے؟
اگر آپ آم کھانے کے فائدے جان کر متاثر ہو چکے ہیں تو اب یہ جاننا ضروری ہے کہ اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں کس طرح شامل کیا جائے:
آم کا شیک یا اسموتھی بنائیں
دہی کے ساتھ میٹھا آم تیار کریں
سلاد میں آم کے سلائس شامل کریں
آم کی آئسکریم، پاپسیکل یا چیز کیک بنائیں
ناشتہ میں دلیہ یا دہی کے ساتھ مکس کریں
آم نہ صرف ذائقے میں بے مثال ہے بلکہ یہ آپ کے جسم کو اندرونی طور پر صحت مند اور متحرک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تو اس گرمیوں میں آم سے لطف اٹھائیں، لیکن یاد رکھیں اعتدال ضروری ہے۔
آج سے روزانہ ایک آم کھائیں اور صحت میں خوشگوار تبدیلی خود محسوس کریں۔