معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنے انتہا پسندانہ نظریات کے ذریعے نہ صرف خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ خود اپنے ملک کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کر رہی ہے۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ بی جے پی کی قیادت عوام کی توجہ ملک کے اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دیتی ہے، جبکہ درحقیقت وہ اپنے ناپسندیدہ سیاسی عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے یہ سب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کے نام پر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اداکارہ نے پاکستان کی حالیہ عسکری کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا، جو قوم کی یکجہتی اور اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی لمحے پر پوری قوم نے اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا

نیلم منیر نے کہا کہ انہیں پاک فوج اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پر فخر ہے، جن کی قیادت میں ملک نے اہم کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ’بنیان مرصوص‘ کو ایک فیصلہ کن اور یادگار مرحلہ قرار دیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

More

Comments
1000 characters