مقبول اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے تھانہ ستوکتلہ میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی، تاہم بعد ازاں دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ رجب بٹ اور دو دیگر افراد نے سفید گاڑی میں سوار ایک نوجوان کو زد و کوب کیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جسے منع کرنے پر رجب بٹ نے راستہ روک کر تشدد شروع کر دیا۔

رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

واقعے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران نے تھانے میں شکایت درج کرائی تاہم بعد میں یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے واقعے کو اسے غلط فہمی قرار دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے معافی قبول کرلی اور قانونی درخواست واپس لے لی گئی۔

فیملی بیچنے کی بات پر رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر بھڑک اٹھے

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور معاملہ باہمی رضامندی سے نمٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters