جاپانی طرزِ زندگی نظم و ضبط، صفائی، وقت کی پابندی، متوازن صحت بخش خوراک اور سادگی میں کمال رکھنے والے اصولوں کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے۔ حال ہی میں جاپان سے ایک ایسی مشق سامنے آئی ہے جو نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ شوگر، کولیسٹرول اور دل کی صحت کے لیے بھی مؤثر سمجھی جا رہی ہے۔ اس مشق کو ’جاپانی واکنگ‘ یا ’انٹرول واکنگ تکنیک‘ کہا جاتا ہے۔

یہ ایک خاص قسم کی وقفے وقفے سے کی جانے والی چہل قدمی ہے، جس میں 3 سے 5 منٹ کی عام رفتار سے چلنے کے بعد 30 سے 60 سیکنڈ کے لیے تیز رفتاری سے چلا جاتا ہے، چاہیں تو ہلکی دوڑ بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ یہی تیزی اور سستی کا امتزاج اس ورزش کو مؤثر اور دلچسپ بناتا ہے۔ محض آدھا گھنٹہ روزانہ کافی ہے۔

وزن میں کمی سمیت اُلٹے پاؤں چلنے کے 6 فائدے

سائنس کیا کہتی ہے؟

سائنس کے مطابق جب ہم تیز چلتے ہیں تو ہمارے جسم کی میٹابولک شرح (calorie-burning rate) بڑھ جاتی ہے، جس سے ہم زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے بہترین ہے جو وزن گھٹانے کے ایک جیسے معمولات سے بور ہو چکے ہیں یا جن کا وزن ایک حد پر آ کر رک گیا ہے۔

تیز رفتار چلنے کے دوران ہمارا جسم گلوکوز اور گلیکوجن کا استعمال کرتا ہے، جو جگر اور پٹھوں میں ذخیرہ ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جسمانی عضلات فعال ہوتے ہیں، جس سے جسم میں لچک، طاقت اور توازن پیدا ہوتا ہے۔

اس چہل قدمی کے فائدے کیا ہیں؟

اس چہل قدمی یا والکینگ کے طریقہ کار سے صرف وزن میں کمی ہی نہیں بلکہ اور بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مثلا بلڈ پریشر میں واضح کمی، بلڈ شوگر لیول کا بہتر کنٹرول، پٹھوں کی مضبوطی اور ہڈیوں کی صحت میں بہتری، دل کی صحت میں اضافہ اور میٹابولزم کی بہتری یا تیز رفتاری۔

اگر آپ ہر روز رات کے کھانے کے بعد 30 منٹ چلتے ہیں تو جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

اسکے ساتھ ہی جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج اور غذائی اجزاء کا بہتر جذب ہونا، دماغی اور عضلاتی ہم آہنگی میں اضافہ، خاص طور پر معمر افراد کے لیے مفید۔

اگر آپ جاپانی واک کو مزید مؤثر بنانا چاہتے ہیں تو اس میں وزن اٹھانے کی ہلکی مشقیں شامل کریں۔ ہاتھوں میں ہلکے وزن کے ڈمبل یا پیٹھ پر وزن والا بیگ رکھ کر چلنا جسمانی مزاحمت یا ریزسٹینس بڑھاتا ہے، جس سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں اور عضلات زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

100سال تک زندگی پانے والوں کا راز ’پاور 9‘ کیا ہے؟

یا رکھیں اس طرح پیدل چلنا یا چہل قدمی کو صرف ایک مشق نہ سمجھیں بلکہ ایک مشن بنائیں۔ کوئی ہدف متعین کریں، جیسے روزانہ قدموں کی گنتی یا وقت، اور اس پر عمل کریں۔ اس دلچسپ، آسان اور مؤثر جاپانی واکنگ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر آپ نہ صرف خود کو چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں بلکہ ایک بھرپور، صحت مند اور متحرک زندگی کی طرف بھی قدم بڑھا سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters