اگر آپ کی پالتو بلی کبھی باہر سے کوئی مردہ چڑیا، چھپکلی یا چوہا لا کر آپ کے قدموں میں رکھ دے، تو حیران یا پریشان ہونے کے بجائے، ذرا اس کے جذبات پر غور کریں۔ یہ عمل بلی کی طرف سے محبت اور اپنائیت کا اظہار ہوتا ہے، نہ کہ کوئی ناپسندیدہ شرارت۔

بلیوں کا تعلق اگرچہ اب ہمارے گھروں سے بڑے پیار سے جُڑا ہے، لیکن ان کے اندر اب بھی جنگلی جبلّتیں زندہ ہوتی ہیں۔ جنگلی ماحول میں ماں بلی اپنے بچوں کو شکار کرنا سکھانے کے لیے انہیں مردہ یا نیم مردہ شکار لا کر دیتی ہے۔ جب یہی جبلّت پالتو بلیوں میں ظاہر ہوتی ہے تو وہ اپنے انسان ساتھی کو اپنا ’خاندان‘ سمجھتے ہوئے اسے بھی شکار لا کر پیش کرتی ہے۔ گویا وہ یہ سمجھتی ہے کہ شاید آپ کو شکار کرنا نہیں آتا، اس لیے وہ آپ کی تربیت کر رہی ہے۔

پالتو جانوروں کی زبان سمجھنے کے لئے چینی کمپنی کی کوششیں شروع

ہولسٹک پیٹ ویلفیئر کوچ کہتی ہیں کہ ’بلی کا یہ رویہ نہایت واضح انداز میں محبت، وابستگی اور ذمہ داری کا اظہار ہوتا ہے۔‘ جب کوئی بلی آپ کے لیے شکار لا کر رکھتی ہے تو وہ دراصل یہ کہنا چاہتی ہے، ’تم میرے اپنے ہو۔‘

اس پر آپ کو ناراض ہونے یا بلی کو ڈانٹنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ کیونکہ بلیوں کو انسانوں کے جذبات، جیسے گھن یا ناپسندیدگی، سمجھ نہیں آتے۔ وہ تو اپنی محبت ظاہرکر رہی ہوتی ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ سکون سے وہ ’تحفہ‘ دستانے پہن کر ہٹا دیں اور بلی کو نرمی سے سراہیں، یا اسے کھلونوں سے متبادل مصروفیت فراہم کریں۔

ماہرین نے پالتو جانوروں کو جنات اور شیاطین دکھنے کی نشانیاں بتا دیں

بلی کے اس فطری رویے کو مثبت سمت میں موڑا جا سکتا ہے۔ آپ بلی کو انعام دے کر اس بات کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے شکار کے طور پر کھلونے ’تحفہ‘ میں دے، یوں بلی کی جبلّت بھی تسکین پائے گی اور آپ کے لیے بھی یہ تجربہ کم تکلیف دہ ہوگا۔

پالتو جانوروں اور پرندوں کی گرمی میں دیکھ بھال کیسے کریں

تو اگلی بار جب آپ کی بلی کوئی چھوٹا سا ’مردہ تحفہ‘ لے آئے، تو سمجھ جائیں کہ یہ محض ایک جانور کی فطرت نہیں، بلکہ اس کے دل سے نکلنے والا ایک انمول پیغام ہے، ’میں تمہیں اہم سمجھتی ہوں، تم میرے اپنے ہو۔‘

More

Comments
1000 characters