آصف رضا میر نے سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور سوشل میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات پرپہلی مرتبہ کھل کربات کی۔

آصف رضا میر پاکستان کے ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک پختہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

اقرا عزیزنے بچے کو سرعام پیٹنے والے والد کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ان کے بیٹے احد رضا میر اور عدنان رضا میر بھی اب اداکار ہیں اور وہ دونوں بڑے پروجیکٹ کر رہے ہیں۔

وہ ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے سابق بہو سجل علی کے ساتھ کام کرنے اور سوشل میڈیا کے منظر نامے پر تشریف لانے کے بارے میں بات کی۔

دوسری شادی اور اسکرین پر واپسی کیسے ہوئی؟ تزئین حسین کا انکشاف

آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ وہ سجل علی کے ساتھ ڈرامہ ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں کام کر رہے ہیں۔ جب اس ڈرامے کے لیے کاسٹنگ کی گئی تو اس پر کئی سوالات اٹھے، لیکن آصف رضا میر نے ایک سمجھدار اداکار کی طرح سوچتے ہوئے اس پروجیکٹ کے لیے ہاں کر دی، کیونکہ وہ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے تھے۔

ان کے مطابق یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ سجل کے لیے بھی ایک ترقی کا موقع تھا۔ دونوں نے بطور پیشہ ور فنکار اس منصوبے پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے نزدیک گزرے ہوئے وقت پر افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اداکار عرفان خان نے پاکستان آنے کے سوال پر کیا جواب دیا تھا؟

”میں منٹو نہیں ہوں“ میں آصف رضا میر سجل علی کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سجل نے ان کے ساتھ کام کر کے بہادری اور پیشہ ورانہ رویہ دکھایا ہے۔

آصف رضا میر نے حال ہی میں ایک ایونٹ کی وائرل ویڈیوز پر بھی تبصرہ کیا، جن میں احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان اتنا سمجھدار ہے کہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی یہ چیزیں انہیں پریشان کرتی ہیں۔

آصف رضا میر نے بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ لوگ سابقہ تعلقات پر بات کرتے ہیں۔

ان کے بقول، زندگی میں آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، کیونکہ رشتے بنتے بھی ہیں اور بعض اوقات حالات کے باعث ٹوٹ بھی جاتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ پرانے زخموں کو دوبارہ نہ چھیڑا جائے بلکہ انہیں مندمل ہونے دیا جائے اور یہی سب نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا مر کی طلاق 2022 میں ہوئی تھی، اور اس کے بعد دونوں نے اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

سجل علی نے حال ہی میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ایک معاون شریک حیات کی اہمیت کو سمجھتی ہیں اور اس کے بغیر شادی کو مشکل سمجھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو صحیح ساتھی مل جائے تو زندگی میں شادی ایک خوبصورت تجربہ بن سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters