شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم ’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘ میں شیخ حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو تھائی لینڈ روانگی سے قبل گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری گزشتہ برس جولائی میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کے سنگین الزام میں لائی گئی۔
ڈھاکا ایئرپورٹ کی امیگریشن یونٹ کے ذرائع نے بتایا کہ نصرت فاریہ کے خلاف ایک گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں امیگریشن چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا۔
بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حامی اداکاروں کی گرفتاریاں شروع
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری جولائی 2024ء کے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ہوئی، جن کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیا اور پڑوسی ملک بھارت روانہ ہو گئیں۔
بنگلہ دیش کے سابق صدر آدھی رات کو دھوتی میں ملک سے فرار
شیخ حسینہ کی مشکل بڑھ گئی، عوامی لیگ پر پابندی عائد
واضح رہے کہ نصرت فاریہ نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’موجیب: دی میکنگ آف آ نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بنگلہ دیش اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ تھی، جس کی ہدایت کاری ممتاز بھارتی فلم ساز شیام بنیگل نے کی تھی۔ فاریہ کی اس فلم میں اداکاری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا تھا۔