معروف ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک خاتون صارف کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے جس میں انہیں نوکیا کا ٹرانسپیرنٹ’ فون استعمال کرتے دکھایا گیا۔
اس وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کے ہاتھ میں ایسا فون دکھائی دے رہا ہے جو بظاہر ایک شفاف، کرسٹل نما فون لگتا ہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تجسس کو جنم دیا اور کئی افراد نے قیاس کیا کہ یہ کوئی نیا اور جدید نوکیا کمپنی کا فون ہو سکتا ہے، جس کی قیمت 30 ہزار برطانوی پاؤنڈز سے زائد ہے۔ تاہم، اس طرح کے کسی فون کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
نوکیا کی جانب سے اس نوعیت کے کسی ’ٹرانسپیرنٹ‘ فون کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ نوکیا کے حالیہ فونز، جو HMD گلوبل کے تحت تیار کیے گئے اور سال 2025 میں متعارف ہوئے، خاصے روایتی نوعیت کے ہیں۔ ان میں نوکیا 235 فور جی، نوکیا 2660 فلپ اور نوکیا 3210 (2024) شامل ہیں، جو کہ 1999 کے کلاسک ماڈل کا جدید ورژن ہے، جس میں 4G، بلوٹوتھ، اور طویل بیٹری لائف جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
’نوکیا‘ نے پاکستان میں اپنے فون سستے کرنے کا اعلان کردیا
تاہم، اس ویڈیو سے متعلق خود خاتون صارف نے پردہ اٹھایا۔ ان کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر خاتون نے بتایا کہ ان کے ہاتھ میں موجود ڈیوائس دراصل ایک ”میٹافون“ تھا، جو کہ ایکریلیک (Acrylic) سے بنا ایک آئی فون نما ڈیوائس ہے۔ یہ کوئی اصلی موبائل فون نہیں، بلکہ ایک تجرباتی چیز ہے جس کا مقصد موبائل فون کی لت کو کم کرنا ہے۔
خاتون نے وضاحت کی کہ میرا ایک دوست، جو اس ’میٹافون‘ کا موجد اور خالق ہے، یہ جانچنا چاہتا تھا کہ اگر ہم سب اتنے موبائل فون کے عادی ہو چکے ہیں، تو کسی کی لت کو اس طرح کم کیا جا سکتا ہے کہ اسے ایک ایسا جسمانی احساس دیا جائے، جو فون رکھنے جیسا ہو؟“
اولمپک کھلاڑی تحفے میں ملنے والا جدید ترین موبائل فون آن لائن بیچنے لگے، قیمت کیا ہے؟
خاتون نے مزید کہا کہ یہ میٹافون اس وجہ سے لاکھوں لوگوں کے ساتھ جڑ گیا ہے کیونکہ یہ ایک جسمانی علامت کی صورت میں ہمارے اس بڑھتے تناؤ کی عکاسی کرتا ہے، جو ہم سب محسوس کرتے ہیں، کہ وہی آلات جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے بنائے گئے تھے، جو درحقیقت ہمیں مزید تنہا کر رہے ہیں۔
I’m sending out a batch of methaphones to people who have ideas for (safe) social experiments they’d like to run with them— break it out on the subway? Show it to a 5 year old? Replace your phone for a week? The only catch is that you have to write or document your experience in a post online (e.g. blog post, medium, substack, YouTube, tikTok, Ig, etc) The goal is to keep the conversation going. If you’re interested, fill out the super short survey at the link in my bio! Let’s keep the conversation going! #tech #methaphone
نوکیا نے اسمارٹ فون کی لت سے بچنے کیلئے ’باربی فون‘ متعارف کرا دیا
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اکثر ٹیکنالوجی کے معاشرے پر پڑتے منفی اثرات پر تبصرے کرتی رہتی ہیں، اور میٹافون اسی موضوع پر ایک تخلیقی ردعمل تھا، جس نے دنیا بھر میں صارفین کی توجہ حاصل کی۔