آجکل کچن میں پلاسٹک کی مقدار حیران کن حد تک بڑھ گئی ہے۔ پلاسٹک کی فوڈ پیکیجنگ، برتن، اور اسٹوریج کنٹینرز ہر جگہ چھپے ہوتے ہیں، اور ان میں مائیکروپلاسٹکس شامل ہو کر ہمارے جسم میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔
مائیکروپلاسٹکس صرف ایک رجحان نہیں ہیں بلکہ صحت اور ماحول کے لیے بڑھتا ہوا مسئلہ ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق، مائیکروپلاسٹکس وہ چھوٹے پلاسٹک کے ذرات ہیں جو تجارتی مصنوعات کی تیاری اور بڑے پلاسٹک کے ٹکڑوں کے ٹوٹنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ آلودگی ماحولیاتی نظام اور جانوروں کی صحت کے لیے خطرہ بنتی ہے۔
سخت سطحوں سے ہلدی کے داغ صاف کرنے کے 5آسان طریقے
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق، جانوروں اور خلیات پر کیے گئے مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکروپلاسٹکس کئی حیاتیاتی تبدیلیوں کا سبب بن سکتے ہیں، جن میں سوزش، مدافعتی نظام کا کمزور ہونا، ٹشوز کی خرابی، میٹابولک فنکشن میں تبدیلی، غیر معمولی اعضاء کی ترقی، اور خلیات کو نقصان شامل ہیں۔
یہ اثرات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مائیکروپلاسٹکس انسانوں کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں، اس لیے روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک کے اثرات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔
گرمی کا موسم: اے سی میں دھماکوں اور بھاری بلوں سے کیسے بچا جائے
لیکن اس کا حل مشکل نہیں ہے! چند چھوٹے تبدیلیاں کرکے آپ اپنے کچن سے پلاسٹک کے استعمال کو کم کر سکتی ہیں اور اپنے صحت اور ماحول کی حفاظت کر سکتی ہیں۔
یہ ہیں وہ آسان طریقے جو آپ ابھی سے اپنا سکتی ہیں،
پلاسٹک کنٹینرز کی جگہ گلاس یا سٹینلیس سٹیل کے کنٹینرز استعمال کریں
گرمیوں میں بادام کے دودھ کے جادوئی فوائد
اگر آپ اپنے مصالحے، آٹے یا دیگر کھانے کی اشیاء کو پلاسٹک کے کنٹینرز میں رکھتے ہیں، تو انہیں گلاس یا سٹینلیس سٹیل کے کنٹینرز سے بدلیں۔
یہ زیادہ پائیدار اور ماحول دوست ہیں اور آپ کی صحت کے لیے بھی بہتر ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے کچن کی سجاوٹ بہتر ہوگی بلکہ آپ کا کھانا بھی محفوظ رہے گا۔
سیلیکون کے ڈھکن اور موم کے ریپ کا استعمال کریں
پلاسٹک کے ایک بار استعمال ہونے والے ریپ کی جگہ موم کے ریپ یا سیلیکون کے ڈھکن استعمال کریں۔ یہ آپ کی خوراک کو بہتر طریقے سے ڈھانپتے ہیں اور بار بار استعمال کے قابل ہوتے ہیں، جس سے پلاسٹک کا فضلہ کم ہوتا ہے۔
خریداری کے لیے اپنے بیگ کا استعمال کریں
جب آپ خریداری کرنے جائیں، تو ہمیشہ اپنے کپڑے کے بیگ لے کر جائیں تاکہ پلاسٹک کے بیگ سے بچا جا سکے۔ اس سے نہ صرف آپ کے کچن میں پلاسٹک کم ہوگا بلکہ آپ ماحول کی حفاظت میں بھی مدد کریں گے۔
پلاسٹک کے اسکریبرز کی جگہ بامبو یا کمپوسٹ ایبل اسکریبرز استعمال کریں
پلاسٹک کے اسکریبرز میں مائیکروپلاسٹک نکلتا ہے جو کھانے کے ساتھ آپ کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے بجائے بامبو کے اسکریبرز یا کمپوسٹ ایبل اسپیجز کا استعمال کریں۔ یہ ماحول دوست اور صحت کے لیے محفوظ ہیں۔
گھریلو ایئر فریشنرز استعمال کریں
پلاسٹک کی بوتلوں میں بند ایئر فریشنرز کے بجائے گھر پر خود ایئر فریشنرز تیار کریں۔
سرکہ، پانی اور لیموں کے چھلکوں کو ملا کر آپ ایک قدرتی اور خوشبودار ایئر فریشنر تیار کر سکتے ہیں جو پلاسٹک کی فضلہ کے بغیر ہوگا۔
اسنیکنگ کو ماحول دوست بنائیں
اپنے پسندیدہ اسنیکس کو پلاسٹک کی پیکنگ میں خریدنے کے بجائے، اپنے ٹفن بکس میں لائیں۔ اس سے نہ صرف پلاسٹک کی مقدار کم ہوگی بلکہ آپ کے سنیکس تازہ اور صاف ستھرا رہیں گے۔
پلاسٹک کی کمی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں لانی ہوں گی، بلکہ یہ صرف چند چھوٹے قدم ہیں جو آپ روزمرہ کی زندگی میں لا سکتے ہیں۔ ان تبدیلیوں سے نہ صرف آپ کا کچن ماحول دوست بنے گا، بلکہ آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی۔