خوبصورت، گھنی اور لمبی پلکیں ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہیں۔ عام طور پر خواتین پلکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے مسکارا یا سیرم استعمال کرتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ اصلی خوبصورتی اندر سے آتی ہے؟
جیسے سر کے بالوں کی صحت کے لیے غذا ضروری ہے، ویسے ہی پلکوں کی نشوونما کے لیے بھی متوازن خوراک بے حد اہم ہے۔
مہنگی کریموں کے باوجود چہرے پر جھرّیاں کیوں پڑتی ہیں؟ اور اس کا علاج کیا ہے؟
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی پلکیں قدرتی طور پر مضبوط، گھنی اور خوبصورت ہوں تو اپنی غذا میں یہ 7 آسان تبدیلیاں ضرور لائیں۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں کھائیں
پلکیں بنیادی طور پر کیراٹین نامی پروٹین سے بنتی ہیں۔ انڈے، دالیں، گوشت اور دودھ جیسے پروٹین والے کھانے پلکوں کی مضبوطی میں مدد دیتے ہیں۔ انڈے خاص طور پر بایوٹن سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔
بالوں کی مصنوعات میں کینسر کا خطرناک کیمیکل، نئی تحقیق کا انکشاف
بایوٹن کا استعمال بڑھائیں
بایوٹن (وٹامن B7) بالوں کے لیے نہایت ضروری وٹامن ہے۔ اس کی کمی سے پلکوں اور بالوں کا گرنا شروع ہو سکتا ہے۔ میٹھے آلو، گری دار میوے، بیج، اور ہول گرےنز کھانے میں شامل کریں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ لیں
اومیگا 3 پلکوں کے فولیکلز کو غذائیت دیتا ہے اور بالوں کی نشوونما کو بہتر بناتا ہے۔ مچھلی، اخروٹ، السی اور چیا کے بیج بہترین ذرائع ہیں۔
کیا واقعی آپ کو ہینڈ کریم کی ضرورت ہے یا عام موئسچرائزر ہی کافی ہے؟
وٹامن سی اور ای کا استعمال
وٹامن سی کولیجن بنانے میں مدد کرتا ہے، جو پلکوں کو مضبوط کرتا ہے۔ وٹامن ای خون کی روانی بہتر کرتا ہے، جس سے پلکوں کو غذائیت ملتی ہے۔ مالٹے، بیریز، بادام اور پالک کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
آئرن کی کمی نہ ہونے دیں
آئرن کی کمی بالوں اور پلکوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ سرخ گوشت، پالک، دالیں اور آئرن سے بھرپور اناج کھائیں۔ وٹامن سی کے ساتھ آئرن لینے سے اس کی جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
زنک کو مت بھولیں
زنک پلکوں کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما اور مرمت میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے بیج، دالیں، گوشت اور سیپ زنک کے اچھے ذرائع ہیں۔
پانی زیادہ پیئیں
جسم میں پانی کی کمی سے پلکوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے غذائی اجزاء بہتر طریقے سے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچتے ہیں۔
یاد رکھیں: صرف ایک دن یا ایک ہفتے میں نتائج کی توقع نہ رکھیں۔ مستقل مزاجی اور صحت مند غذا ہی لمبی، گھنی اور خوبصورت پلکوں کا راز ہے۔