پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی نیا پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

میرا، جنہوں نے فلم ”باجی“ جیسا بڑا پروجیکٹ دیا اور جلد ہی شان اور سونیا حسین کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں مگر اس بار ایک متنازع ویڈیو کے ذریعے۔

ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

حال ہی میں میرا نے بیرونِ ملک قیام کے دوران کار چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی گانے کی دھن کوخود پرریکارڈ کر رہی تھیں۔

ویڈیو میں ان کا انداز معمول سے کچھ مختلف دکھائی دیا، جس پر کئی صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

احد اور سجل کی وائرل ویڈیوز پر آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ میرا کافی تھکی ہوئی اور غیر متوازن دکھائی دے رہی تھیں۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ وہ شاید کسی نشے کی حالت میں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا،”میرا جی یہ ویڈیو ہوش میں آکر ضرور ڈیلیٹ کریں گی۔“

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا، ”پیسے ضائع کرنے کے بجائے کسی غریب کی مدد کریں، نشہ نہ کریں۔“

رجب بٹ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا میرا کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا پھر وہ کسی اور ذاتی مسئلے سے گزر رہی ہیں۔

اس سے پہلے بھی میرا مختلف تنازعات جیسے کہ جعلی شادی کے دعوے اور نجی ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں، مگر ان کا فنکارانہ سفر اور اداکاری سے محبت انہیں بار بار منظر عام پر لے آتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ میرا اس معاملے پر کوئی وضاحت دیتی ہیں یا حسبِ روایت خاموشی اختیار کرتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters