معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد، جو اپنے مقبول گیت ”اوہ کہندی اے سیاں میں تیری آں“ اور ”مہندی“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے ہیں، ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
ایک شو میں مہمان بننے والے جواد احمد نے والدین کی یاد میں ایسی باتیں شیئر کیں جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ سننے والوں کے لیے بھی دل کو چھو لینے والی تھیں۔
ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
انہوں نے کہا، ”میں جوانی میں بہت مصروف رہا، کانسرٹس، شوز اور بیرونِ ملک دورے، اور والدین کے ساتھ وہ وقت نہیں گزار سکا جو گزارنا چاہیے تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔“
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ان کے لیے ناقابلِ برداشت لمحہ تھا۔ ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے جواد احمد نے آبدیدہ ہو کر کہا،
میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا
”امی فجر کے وقت چائے بنایا کرتی تھیں۔ ایک دن فجر پر گھر آیا تو وہ چائے نہ تھی۔ تب دل نے مان لیا کہ امی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ امی کی فجر کی چائے آج بھی یاد آتی ہے۔“
اسی دوران انہوں نے اپنے والد توقیر احمد کے حالیہ انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرا بڑا صدمہ تھا جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد آگے بڑھنے کا سادہ فارمولاشیئر کر دیا
”میں کبھی کسی کے سامنے نہیں روتا، لیکن دل کا درد چھپایا نہیں جا سکتا۔ والد کی وفات بھی ایک ایسا دھچکا تھا جو زندگی بھر محسوس ہوتا رہے گا۔“
جواد احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کے قریب رہنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن وقت کی مصروفیات اور زندگی کی دوڑ میں وہ خالی پن رہ گیا جو اب صرف یادوں سے بھرا جا سکتا ہے۔