حج کی ادائیگی کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے، بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کر کے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں جب لوگ عبادات میں مصروف تھے، بیلجیم کے 26 سالہ نوجوان انَس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفر کا آغاز کیا، سائیکل پر مکہ مکرمہ تک کا 4 ہزار 500 کلومیٹر طویل سفر ادائیگی حج کےلیے ادا کیا۔

انَس الرزقی نے بتایا کہ میں نے یہ سفر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں شروع کیا اور روزانہ تقریباً 100 کلو میٹر سائیکل چلائی۔

انس الرزقی کا کہنا تھا کہ بیلجیئم س سفر شروع کیا جرمنی، اسٹریا، اٹلی، بوسنیا و دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ترکیہ پہنچا۔ اردن سے سعودی عرب کی سرحد میں داخل ہونے پر میری جو کیفیت تھی وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

انس الرزقی کا کہنا تھا کہ سفر میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں بدلتے موسم سے زیادہ تھکا دینے والا تنہائی کا احساس تھا، تاہم ارض حرمین حاضری کی سوچ سے میری ہمت اورجذبات کو تقویت ملتی رہی۔

راستے میں جو بھی ملتا ان کی جانب سے ہونے والی حوصلہ افزائی بھی میرے حوصلوں کو بلند رکھنے میں کافی معاون ثابت ہوئی۔

جب انَس سعودی عرب پہنچے تو حلّت عمار بارڈر پر ان کا پھولوں اور عربی قہوے سے استقبال کیا گیا، وہ حج پرمٹ کا بیج پہن کر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے نظر آئے۔

More

Comments
1000 characters