چائے اور ٹوسٹ کا روایتی امتزاج ہمارےگھروں میں ایک پسندیدہ ناشتہ رہا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک نئی وائرل ریسیپی نے لوگوں کو بچپن کے ناشتے کی یاد دلا دی ہے۔

یہ نئی ترکیب ”چائے ٹوسٹ“ (یا ”چائے ملائی ٹوسٹ“) کے نام سے مشہور ہو رہی ہے، جو دبئی اور متحدہ عرب امارات میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔

روزانہ ایک آم کھانے کے حیران کن فوائد، جلد، دل، وزن اور شوگر سب کے لیے مفید

دبئی چائے ٹوسٹ: کیا ہے یہ نیا ٹرینڈ؟

چائے ٹوسٹ بنانے کی وائرل ترکیب میں تین اہم اجزاء شامل ہیں: کڑک چائے، ملائی (تازہ کریم)، اورڈبل روٹی کے سلائس۔

اس ترکیب میں، پہلے کریم کو دوسلائس کے درمیان پھیلایا جاتا ہے، پھر اس ’سینڈوچ‘ پر گرم چائے ڈالی جاتی ہے، جب تک کہ یہ چائے سے مکمل طور پر ڈھک نہ جائے۔

گرمیوں میں بادام کے دودھ کے جادوئی فوائد

اس کے بعد، چائے کی وجہ سے روٹی نرم ہو جاتی ہے، اور اسے آسانی سے چمچ کی مدد سے کاٹا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس چائے ٹوسٹ کی ویڈیوز نے ہلچل مچائی ہے۔ ایک ویڈیو نے انسٹاگرام پر طوفان مچا دیا، جس میں کہا گیا: ”ہمارے بچپن کا ’مجبوری کا ناشتہ‘ اب متحدہ عرب امارات میں ایک رجحان ساز جمالیاتی ناشتہ بن چکا ہے۔“

آپ کا کھانا جتنا مزیدار، اتنا ہی خوشبودار بھی! جانیں کیسے؟

یہاں ایک اور ویڈیو ہے جس میں اس چائی ٹوسٹ کی خاصیت دکھائی گئی ہے

اس وائرل ریسیپی پر فوڈیز کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کچھ نے اس ترکیب کو پسند کیا اور بچپن کی یادیں تازہ کیں، جب وہ اسی طرح کا ناشتہ کھایا کرتے تھے۔

دوسری طرف، کچھ افراد کویہ نیا امتزاج پسند نہیں آیا، مگر مجموعی طور پر چائے ٹوسٹ کے اس نئے انداز کو کافی سراہا گیا۔

انسٹاگرام پر لوگوں کے ردعمل میں شامل کچھ دلچسپ کمنٹس یہ تھے:

ایک صارف نے لکھا ”مجبوری؟ میں تو شوق سے کھاتا تھا۔“

ایک صارف نے رائے دی،”پہلی بار یہ ناشتہ دیکھ رہا ہوں، لیکن بہت لذیذ لگ رہا ہے۔“

ایک اور صارف نے کہا ”میرے پسندیدہ میں سے ایک گھر کی بنی ہوئی فریش کریم اور روٹی پر ڈال کر اوپر گرم چائے، کیا بات ہے!“

جبکہ ایک نے لکھا، ”بچپن سے یہی کرتا تھا، اب بھی یہی کرتا ہوں۔“

یہ چائے ٹوسٹ ایک نیا اور منفرد ناشتہ ہے، جو دبئی اور متحدہ عرب امارات میں تو مقبول ہو ہی رہا ہے، لیکن اس نے ہندوستانی فوڈ کلچر کو بھی اپنے اثرات سے جکڑ لیا ہے۔

چاہے آپ اس ترکیب کے حامی ہوں یا مخالف، یہ بات تو طے ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنائی ہے اور بہت سے لوگوں کو بچپن کی یاد دلا دی ہے۔

More

Comments
1000 characters