گوگل نے اپنے مشہور ویب براؤزر گوگل کروم براؤزر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک اہم سیکیورٹی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق، براؤزر کے پرانے ورژنز میں موجود سنگین خامیوں سے ہیکرز کو یہ موقع حاصل ہو سکتا ہے کہ وہ متاثرہ صارف کے کمپیوٹر پر دور بیٹھ کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں۔

یہ خامیاں گوگل کروم کے ان ورژنز میں پائی گئی ہیں جو درج ذیل پرانے نمبرز ہیں۔

ونڈوز اور میک: ورژن 136.0.7103.113 یا 136.0.7103.114 سے پہلے

لینکس: ورژن 136.0.7103.113 سے پہلے

گوگل کا 2026 تک پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کا عزم

ماہرین کے مطابق ان خامیوں کا تعلق براؤزر کے دو اندرونی حصوں، ’لوڈر‘ اور ’موژو‘ سے ہے، جن میں پالیسی کے نفاذ اور ڈیٹا کی ہینڈلنگ میں تکنیکی کوتاہیاں پائی گئی ہیں۔ ان کمزوریوں کے ذریعے سائبر حملہ آور نہ صرف مالویئر انسٹال کر سکتے ہیں بلکہ حساس معلومات تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک کمزوری، جسے CVE-2025-4664 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، پہلے ہی ’ایکٹیو ایکسپلائٹ‘ کی صورت میں سامنے آ چکی ہے، یعنی ہیکرز اس کا استعمال کر کے سسٹمز کو متاثر کر رہے ہیں۔ صارف کو صرف ایک بدنیتی پر مبنی ویب سائٹ وزٹ کرنی پڑتی ہے یا کسی مشتبہ لنک پر کلک کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد سسٹم متاثر ہو سکتا ہے۔

گوگل نے مستقبل کے روبوٹس کی ’روح‘ تیار کرلی

محفوظ رہنے کیلئے کیا کریں؟

گوگل نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے کروم کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے جس میں یہ خامیاں درست کی گئی ہیں۔ صارفین کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے براؤزر کو فوراً اپڈیٹ کریں۔

اپڈیٹ کرنے کا طریقہ

  1. گوگل کروم کھولیں
  2. اوپر دائیں جانب تین نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں
  3. مدد (Help) پر جائیں اور پھر About Google Chrome منتخب کریں
  4. براؤزر خود بخود نئے اپڈیٹ کو چیک کر کے انسٹال کر دے گا
  5. اپڈیٹ مکمل ہونے کے بعد براؤزر کو ری اسٹارٹ کریں

گوگل کا نیا فیچر، اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر ڈھونڈنا ممکن ہوگیا

یہ اپڈیٹ Chrome Stable Channel کے ذریعے تمام صارفین تک مرحلہ وار پہنچایا جا رہا ہے۔ اور صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ براؤزر اپڈیٹ کرنے میں تاخیر نہ کریں کیونکہ یہ خامیاں نہ صرف ذاتی ڈیٹا بلکہ پورے سسٹم کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters