پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے بھارت کے مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور طنزیہ انداز میں ایک نئی ”حروفِ تہجی“ متعارف کرادی۔

پہلگام حملے کے بعد جہاں پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت کی، وہیں بھارت نے مسلسل پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

نیلم منیر کی بی جے پی پر تنقید، پاک فوج کی حمایت میں دو ٹوک مؤقف

چند روز قبل جاوید اختر نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد جاوید اختر نے ایک حالیہ بیان میں مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے سامنے صرف دو آپشنز ہوں، جہنم یا پاکستان، تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

جاوید اختر نے کہا، ”مجھے دونوں طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں، ایک طرف سے مجھے کافر کہا جاتا ہے اور دوسری طرف سے جہادی، تو اگر مجھے صرف دو راستے دیے جائیں، جہنم یا پاکستان، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔“

وسیم بادامی کا بھارتی جارحیت پر خاموش رہنے والے فنکاروں کو کرارا جواب

اس بیان پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ، ”اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں تو بھی وہ وہیں پہنچیں گے اور یقیناً سب سے نچلے درجے میں ہوں گے۔“

عمران عباس نے مزید طنزیہ انداز میں کہا، ”ہم نے انہیں بزنس یا فرسٹ کلاس کا اسٹیٹس دیا، لیکن حقیقت میں وہ کسی بھی کلاس کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔“

وسیم بادامی کا بھارتی جارحیت پر خاموش رہنے والے فنکاروں کو کرارا جواب

یہ بیان تو جیسے پاکستانی فنکاروں کا خون جوش مارنے کے لیے کافی تھا۔ نادیہ حسین نے بھی اس موقع پر جاوید اختر کے خلاف اپنے طنز کے تیر برسا دیے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے لکھا، ”جے فار جاوید، جے فار جہنم، اور جے فار جاوید جاؤ جہنم۔“ نادیہ حسین کا یہ نیا ”حروفِ تہجی“ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور صارفین نے اس پر خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکی سینما گھروں میں نمائش

ایک صارف نے نادیہ کے اس طنزیہ جواب پر لکھا، ”اور بہترین جواب دینے کا ایوارڈ نادیہ کو جاتا ہے۔“ دوسرے صارف نے نادیہ کے مشہور کردار ”فرحت پھپھو“ کو یاد کرتے ہوئے کہا، ”یہ ہوئی نا بات فرحت پھپھو!“

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جاوید اختر نے پاکستان کے خلاف بیان دیا ہو۔ 2023 میں جب وہ لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئے تھے، تو اس موقع پر بھی انہوں نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر تنازعہ پیدا کیا تھا۔

More

Comments
1000 characters