کھانا صرف ذائقے تک محدود نہیں بلکہ یہ آپ کی مجموعی صحت اور خوبصورتی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
صحت مند غذا نہ صرف جسم کو توانائی اور پرورش فراہم کرتی ہے بلکہ یہ دماغی کارکردگی، موڈ اور خاص طور پر جلد کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔
’دبئی کا چائے ٹوسٹ‘ سوشل میڈیا پر وائرل، گھر پر کیسے بنائیں؟
اس کے برعکس، غیر صحت بخش اجزاء اور مشروبات کا استعمال بظاہر فوری نقصان نہ پہنچائے، مگر وقت کے ساتھ یہ آپ کی جلد کو متاثر کر سکتے ہیں، اسے بے رونق، خشک اور قبل از وقت بوڑھا بنا سکتے ہیں۔
ایک حالیہ انسٹاگرام ویڈیو میں، ہارورڈ سے تربیت یافتہ غذائی ماہر اور معالج ڈاکٹر ٹیری شنٹانی (M.D.) نے ایسے چھ عام مشروبات کی نشاندہی کی ہے، جو روزمرہ زندگی میں اکثر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن جلد کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
گھنی اور لمبی پلکوں کا راز: خوبصورتی کے لیے صرف میک اپ نہیں، غذا بھی ضروری ہے
جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے 6 مشروبات سے پرہیز کریں۔
سافٹ ڈرنکس
سافٹ ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شنٹانی کے مطابق، ”زیادہ شوگر خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھا کر جلد میں موجود کولیجن کو نقصان پہنچاتی ہے۔“
گنج پن کا باعث بننے والی روز مرہ غذائیں
کولیجن اور ایلسٹن وہ پروٹینز ہیں جو جلد کو لچکدار اور جوان رکھتے ہیں۔ سافٹ ڈرنکس ان پروٹینز کو سخت اور کمزور کر کے جھریوں اور جلد کی ڈھیلا پن کا سبب بنتے ہیں۔
ڈائیٹ سوڈا اور مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات
بظاہر کم کیلوریز والے یہ مشروبات دراصل جلد کی اندرونی سوزش کو بڑھاتے ہیں۔ ڈاکٹر شنٹانی کے مطابق، مصنوعی مٹھاس بعض افراد میں الرجی، جلدی خارش، اور منہ کے السر جیسے رد عمل پیدا کر سکتی ہے، جیسا کہ 2023 میں ایک جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے۔
انرجی ڈرنکس
انرجی ڈرنکس میں موجود کیفین اور اضافی چینی جلد کو پانی کی کمی کا شکار بنا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے۔ ان کی جگہ قدرتی اور ہائیڈریٹنگ مشروبات جیسے ناریل پانی، ستو، گنے کا رس، لیمونیڈ یا کمبوچا کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ڈیری پر مبنی مشروبات
اگرچہ دودھ کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، لیکن کچھ تحقیق کے مطابق، ڈیری کا زیادہ استعمال مہاسوں اور جلدی مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شنٹانی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ڈیری سے الرجی نہیں، تو اس کا متوازن استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر جلد کی بہتری کے لیے ماہر غذائیت سے مشورہ لینا بہتر ہے۔
مصنوعی فلیور والے جوسز
اگرچہ یہ مشروب عام طور پر صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن مصنوعی ذائقوں اور اضافی چینی سے بھرے یہ جوسز جلد کی اصل چمک ختم کر سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ گھر میں بنے ہوئے تازہ پھلوں کے جوس استعمال کیے جائیں۔
آپ جو کچھ پیتے ہیں وہ صرف آپ کے جسم نہیں بلکہ آپ کی جلد کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ جلد کو جوان، صاف اور صحت مند رکھنے کے لیے صرف ظاہری مصنوعات پر انحصار نہ کریں، بلکہ اپنی روزمرہ غذاؤں اور مشروبات کا جائزہ لیں۔
قدرتی، صاف اور کم شکر والے مشروبات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور مصنوعی اور نقصان دہ مشروبات سے پرہیز کریں — تاکہ آپ کی جلد بھی تروتازہ اور جوان نظر آئے۔