فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ سے پہلے ہی کئی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ شائقین بہت خوش تھے کہ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر اپنی مشہور ٹرائیو کی صورت میں واپس آ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تینوں نے ہدایت کار پریہ درشن کے ساتھ شوٹنگ بھی شروع کر دی تھی، لیکن اب اچانک پریش راول کے فلم چھوڑنے کی خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ایشوریا رائے بچن کی سندور بھری مانگ: طلاق کی افواہوں کو زبردست جواب مل گیا
اب اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی کیپ آف گڈ فلمز نے پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری پر بہت خرچ کیا، جیسے کہ ٹیزر شوٹ اور ابتدائی سینز۔
ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا امکان؟ اداکارہ کی وضاحت
کمپنی کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو فلم کا ٹیزر شوٹ ہوا، جس میں پریش راول کی تین منٹ سے زیادہ کی فوٹیج بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران انہوں نے کسی قسم کی تخلیقی شکایت نہیں کی۔ لیکن اب اچانک فلم چھوڑنے کی وجہ ”تخلیقی اختلافات“ بتائی جا رہی ہے، جس سے کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔
پریش راول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم اس لیے نہیں چھوڑی کہ انہیں کسی سے اختلاف تھا، بلکہ انہیں لگا کہ وہ یہ کردار مزید نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میرے لیے سامعین کی محبت سب سے بڑی دولت ہے۔“
بالی وڈ کے لیے تیار؟ ٹام کروز کی ہندی بولنے کی کوشش وائرل
انہوں نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ہر کوئی صرف پرانی فلموں کی کامیابی پر کمائی کرنا چاہتا ہے، لیکن کوئی نئی بات نہیں کر رہا۔ اسی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
اگر پریش راول نے سات دن کے اندر 25 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا نہ کیا، تو اکشے کی کمپنی قانونی کارروائی کرے گی۔
یہ سب کچھ فلم کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے، اور شائقین کو اب ہیرا پھیری 3 کے بننے کا مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔