بھارتی اداکار سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیانات پر پاکستانی عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے ہیں۔

7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کیے گئے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ یہ تنازعہ جنگ بندی پر ختم ہوا، مگر اس کے بعد بھی فنکاروں اور عوام کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

ایشوریا رائے بچن کی سندور بھری مانگ: طلاق کی افواہوں کو زبردست جواب مل گیا

پاکستانی اداکار ریشم، مشی خان، نادیہ خان اور بشریٰ انصاری نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کی، جبکہ بھارت کے اداکار اکشے کمار، کریتی سینن، اور جاوید اختر سمیت دیگر نے پاکستان مخالف بیانات دیے۔

اب سریش اوبرائے کا پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے، اور نہ ہی بھارتی میدانوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کرکٹر کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل، پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اداکاروں اور کرکٹرز کے بھارت مخالف بیانات کو دیکھتے ہوئے ان کی بھارت میں موجودگی پر اعتراض کیا۔

سریش اوبرائے کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکارہ رومیسہ خان نے کہا کہ ”جن کا بیٹا خود بالی وڈ سے بین ہے، وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔“ جبکہ اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا، ”اوہ خدایا، یہ لوگ ابھی تک نفرت پھیلا رہے ہیں؟“

ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا امکان؟ اداکارہ کی وضاحت

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سریش اوبرائے کے بیانات پر تنقید کی اور کچھ نے کہا کہ ”انڈیا، برائے مہربانی اپنا منہ بند رکھو، تم پاکستان کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے۔“ ایک اور صارف نے کہا کہ ”ویویک اوبرائے خود دبئی میں رہ رہا ہے، جو کہ ایک مسلم ملک ہے۔“

اس بیان کے بعد پاکستان میں سریش اوبرائے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے اور ان کے بیانات کو مزید نفرت پھیلانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters