گریووِل، نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور یوٹیوبر اور کنٹینٹ کریئیٹر جمی ڈونلڈسن، جنہیں مسٹر بیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، صرف 27 سال کی عمر میں 1 ارب ڈالر (تقریباً 8,350 کروڑ روپے) کی دولت کے مالک بن کر دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 30 سال سے کم عمر کے ان چند افراد میں شامل ہیں جنہوں نے یہ دولت وراثت کے بغیر خود بنائی ہے۔
1998 میں پیدا ہونے والے جمی نے صرف 12 سال کی عمر میں ”MrBeast6000“ کے نام سے یوٹیوب چینل شروع کیا۔ 2016 میں اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے کالج چھوڑ کر مکمل توجہ ویڈیوز بنانے پر دی۔
دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے اسرائیل مخالف بل بورڈز نصب
ابتدائی ویڈیوز میں ویڈیو گیمز پر تبصرے، ردِ عمل اور مزاحیہ کلیکشن شامل تھیں۔ 2017 میں ایک ویڈیو ”Counting to 100,000“ سے انہیں غیر معمولی شہرت ملی، جسے دیکھنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
2018 سے مسٹر بیسٹ نے ”اسٹنٹ فلاحی ویڈیوز“ کے ذریعے ناظرین کو حیران کرنا شروع کیا، جہاں وہ دلکش چیلنجز کے ساتھ بھاری رقم عطیہ کرتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے سادہ لوگوں کو 1,000 ڈالر دیے، جبکہ دیگر ویڈیوز میں لاکھوں ڈالرز تقسیم کیے گئے۔
2019 میں ایک مشہور چیلنج کے دوران، شرکاء کو 1 ملین ڈالر نقدی کے ڈھیر پر ہاتھ رکھنا تھا آخری شخص جو ہاتھ ہٹائے بغیر رکا، وہ انعام کا حق دار قرار پایا۔
مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی، لڑکی کون ہے؟
مسٹر بیسٹ صرف ایک یوٹیوبر نہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ان کے مختلف یوٹیوب چینلز (MrBeast, MrBeast Gaming, Beast Reacts, MrBeast Philanthropy) کے مجموعی سبسکرائبرز 41 کروڑ سے زائد ہیں۔ ان کا مرکزی چینل 27 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل ہے۔
2023 میں ان کے کاروبار نے 223 ملین ڈالر کا ریونیو پیدا کیا اور 2024 میں 700 ملین ڈالر کا ہدف مقرر ہے۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر جون 2024 میں ان کی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
کیری مناتی کے بعد پاکستانی یوٹیوبر کا بھی ’مسٹر بیسٹ‘ کے ساتھ کولیب، ویڈیو نے دھوم مچادی
صرف مارچ 2024 میں ان کی آمدنی 5.4 ملین ڈالر سے زائد رہی، جو یومیہ تقریباً 174,000 ڈالر بنتی ہے۔ 2023میں ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل کیا۔ 2024 میں فوربز نے انہیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب کریئیٹر قرار دیا۔
Comments are closed on this story.