ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا سے وائرل ہونے والی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر، کراچی کی بہادر پولیس افسر شبانہ جیلانی سے خوشگوارملاقات کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین کی جانب بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
شبانہ جیلانی اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں جب انہوں نے ایک امریکی خاتون، اونیجا رابنسن، کی پاکستان میں آمد کے بعد ان کی مدد کی۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں امریکا سے پاکستان آئیں اور اس دوران پولیس افسر شبانہ جیلانی نے ان کی مکمل معاونت کی، جس کی متعدد ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔
اب جبکہ ہانیہ عامر نے شبانہ سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی تو صارفین اسے بہت پسند اور شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ہانیہ شبانہ کو گلے لگاتے ہوئے ان کی ہمت، سادگی اور فرض شناسی کی بھرپور تعریف کرتی ہیں۔ ہانیہ نے شبانہ کو ’باہمت، بہادر اور سادہ دل‘ خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
دوسری جانب شبانہ جیلانی نے بھی یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اداکارہ کو ’محبت کرنے والی شخصیت‘ قرار دیا۔