پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’لَو گرو‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران فلم کا حیران کن بجٹ بھی بتا دیا۔
رواں سال عید الاضحیٰ پر سپر اسٹار ہمایوں سعید بڑے پردے پو محبت کے گرو بنے نظر آئیں گے اور انکے ساتھ معروف اداکارہ ماہرہ خان اسکرین شیئر کریں گی۔
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان دنوں فلم کی پروموشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شہروں کے دورے کیے اور مداحوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔
ہمایوں سعید کس اداکارہ کے ساتھ ’جوانی پھر نہیں آنی 3‘ بنائیں گے؟
امریکا میں فلم پروموشن کے دوران ’لو گُرُو‘ کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر بھی چلایا گیا اور وہاں بھی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
امریکا میں ہی فلم پروموشن کی تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سمیت پاکستان میں سینما انڈسٹری کی زبون حالی پر بھی بات کی۔
’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘
ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ’لَو گرو‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق بھی انکشاف کیا۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بجٹ اتنا زیادہ نہیں تھا، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے۔ یہ ایک پاکستانی فلم ہے، بولی وڈ کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں۔ ہمارے ڈرامے، جو آپ دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی محدود ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’بجٹ کی بات نہ کریں، بس مجھے یہ بتائیں، کیا کوالٹی اچھی ہے؟ فلم کو دیکھ کر ایسا لگنا چاہیے جیسے یہ 100 کروڑ کی فلم ہے، چاہے بجٹ 30 کروڑ کا ہو۔‘
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کا بجٹ کم ہوتا ہے اور یہ پاکستانی ڈرامے میں بھی انتہائی کم بجٹ میں بنتے ہیں، پاکستانی ڈرامے دنیا کے سستے ترین ڈرامے ہیں لیکن وہ سب سے اچھے ڈرامے ہوتے ہیں۔
’لو گُرُو‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریبا ایک دہائی بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
فلم کے ٹریلر اور گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں اور شائقین پہلے ہی تبصرے کر رہے ہیں کہ فلم اچھی ہوگی۔