شہرت یافتہ اداکار فیروز خان جن کے ڈرامے ہمیشہ ریٹنگز کی دوڑ میں سبقت لے جاتے ہیں چاہے وہ ”خانی“ ہو، ”خدا اور محبت 3“، ”اے مشتِ خاک“ یا حالیہ سنسنی خیز ڈرامہ ”ہمراز“اس بارکچھ منفی تنقید کی زد میں ہیں۔

مشہور اداکارہ نادیہ افگن حال ہی میں ایک شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے فیروز خان کے رویے اور اداکاری پر کھل کر بات کی۔

ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

نادیہ افگن نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے خود کبھی فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے انہوں نے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیروز اپنے ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے کرداروں میں ”فیروز خان“ ہی نظر آتا ہے، کوئی نیا کردار نہیں۔

اداکارہ سحر ہاشمی کو پاؤں دبانے اور اپنے ہاتھ سے کھانا کھلانے والے شوہر کی تلاش

نادیہ نے یہ بھی کہا کہ فیروز ہمیشہ ”ہیرو ٹائپ“ کردار کرتے ہیں، لیکن ایک مکمل فنکار وہی ہوتا ہے جو اصل کردار میں ڈھل جائے، نہ کہ ہر بار ایک جیسے انداز میں نظر آئے۔

نادیہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ افراد نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، ”میں تو ڈرامہ ہی فیروز کی وجہ سے نہیں دیکھتا“۔ جبکہ دیگر نے فیروز کا دفاع کیا اور کہا، ”اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی بات نہ کریں۔“

ہمایوں سعید کا ’لو گُرُو‘ کے بجٹ سے متعلق حیران کن انکشاف

ایک صارف نے لکھا، ”ان کی اداکاری پر بات کریں، ذاتیات پر نہیں۔“

More

Comments
1000 characters