اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فضا علی ہمیشہ سے اپنی بیٹی فرال کے ساتھ اپنی زندگی کے لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی آئی ہیں۔ فرال بچپن سے ہی عوامی نظروں میں پلی بڑھی ہے اور کیمرے کے سامنے خوداعتمادی سے بات کرنا خوب جانتی ہے۔

حال ہی میں فضا علی نے اپنی بیٹی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے فرال کی حساس طبیعت اور ہمدردی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بیٹی اتنی ایموشنل ہے کہ جذباتی سین دیکھ کر فوراً رونا شروع کر دیتی ہے، یہ صرف کیمرے کے لیے نہیں، اس کی فطرت ہے۔“

نیلم منیر کے متعلق کی گئی 9 سال پرانی پیشگوئی سچ ثابت

فضا نے بتایا کہ وہ اور فرال بالی وڈ فلم ”اگنی پتھ“ دیکھ رہے تھے، جس میں ہیرو اور اس کی بہن کا ایک جذباتی منظر فریال کو اس قدر متاثر کر گیا کہ وہ رو پڑی۔

جہاں کچھ لوگوں نے فرال کی حساسیت کو سراہا، وہیں فضا علی کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

’فیروز خان ہیرو ہیں، اداکار نہیں‘، نادیہ افگن کا کڑا وار

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں، جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات عوام کے دلوں کو زخمی کر چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: ”آپ کو بالی وڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا!“ دوسرے نے طنز کیا: ”آپ کو ہوش ہے؟ بچوں کو ایسا مواد کیوں دکھا رہی ہیں؟“

ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

ایک اور نے کہا: ”ان کے فنکار تو کبھی پاکستانی مواد پر ایسا ردعمل نہیں دیتے، آپ کیوں ان کی فلمیں اب بھی دیکھ رہے ہیں؟“

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ جذبات دکھانے کے بجائے ایک عوامی شخصیت کو معاشرتی حساسیت کا خیال رکھنا چاہیے۔

More

Comments
1000 characters