چمکتی روشنیوں کے پیچھے کبھی کبھی سائے بھی گہرے ہوتے ہیں۔ شہرت کی بلندیوں پر بیٹھے ہالی وڈ کے سپراسٹار ٹام کروز کی زندگی بظاہر بے مثال لگتی ہے، لیکن اگر پردہ ہٹایا جائے تو ان کی ذاتی زندگی ایک الجھا ہوا باب دکھائی دیتی ہے۔

ٹام کروز… وہ نام جو ایک زمانے سے ہالی وڈ کا استعارہ بن چکا ہے۔ بلاک بسٹر فلمیں، عالمی شہرت اور مداحوں کا سمندر۔ مگر جب بات آئے محبت اور رشتوں کی، تو یہ سُپر ہیرو بے بس دکھائی دیتا ہے۔

کروز نے تین اداکاراؤں سے شادی کی، میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز۔ تینوں تعلقات کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ محبتیں آئیں، گئیں، لیکن ساتھ کوئی نہ دے سکا۔

جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کے ساتھ ٹام کروز کے سلوک نے سب کو حیران کر دیا

ان کی ناکام شادیوں اور ٹوٹتے رشتوں کی بڑی وجہ اکثر ماہرین اور قریبی ذرائع ایک ہی چیز کو بتاتے ہیں اور وہ ہے سائینٹالوجی۔

یہ ایک متنازع فرقہ ہے جس سے ٹام کروز مبینہ طور پر گہرے طور پر وابستہ ہیں۔ پہلی بیوی میمی راجرز کے ذریعے متعارف ہونے کے بعد وہ اس فرقے کے پرجوش پیروکار بن گئے۔

سائینٹالوجی دراصل ایک متنازع مذہبی تحریک یا فرقہ ہے، جس کی بنیاد 1950 کی دہائی میں ایل رون ہبارڈ نے رکھی تھی۔ اس کا بنیادی دعویٰ یہ ہے کہ انسان ایک ’روحانی ہستی‘ ہے جسے ’تھیٹن ’ کہا جاتا ہے، اور وہ لا محدود صلاحیتوں کا مالک ہو سکتا ہے اگر اس کے ذہنی و روحانی مسائل کو ختم کر دیا جائے۔

62 سالہ ٹام کروز کی جوانی کا راز، کیا پلاسٹک سرجری نے بڑھتی عمر کو شکست دی؟

اس فرقے کا عقیدہ ہے کہ انسان نے کئی پچھلی زندگیاں گزاری ہیں، اور ان میں ہوئے واقعات آج کے مسائل کی جڑ ہو سکتے ہیں۔ بظاہر یہ تحریک روحانیت اور نفسیات کے کچھ اصولوں کو ملا کر ایک نیا ’مذہبی‘ راستہ دکھاتی ہے، مگر اسے نہ سائنسدان تسلیم کرتے ہیں، نہ روایتی مذاہب۔

62 سال کی عمر میں بھی فٹ رہنے کیلئے ٹام کروز کیا کھاتے ہیں؟

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فرقہ لوگوں کو ذہنی و روحانی ترقی کا وعدہ کر کے ان سے بھاری رقمیں لیتا ہے۔ ٹام کروز جیسے سلیبریٹیز کو چہرہ بنا کر اسے پروموٹ کیا جاتا ہے۔

یہی وابستگی ان کی بیٹی سُری سے دوری، اور کیٹی ہومز سے علیحدگی کی ممکنہ وجہ بھی بنی۔

More

Comments
1000 characters