27 مئی کو دوپہر 12:18 بجے مکہ مکرمہ کے آسمان پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ منظر دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت جانچنے کا قدرتی موقع فراہم کرتا ہے۔
فلکیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ آج، منگل 27 مئی 2025 کو، سورج دوپہر 12:18 بجے (مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق) خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا (یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر)۔ اس نایاب فلکیاتی منظر کے دوران سورج عمودی طور پر کعبہ کے اوپر ہوگا، جس سے دنیا بھر کے مسلمان قبلہ کی درست سمت کا تعین با آسانی کر سکتے ہیں۔
قران پاک میں بیان کردہ ’’قوم عاد‘‘ کا تباہ شدہ شہر دریافت
سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، یہ منظر سال میں دو بار رونما ہوتا ہے، جب سورج کا زاویہ زمین کے ایسے مقام پر آجاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے۔ اس موقع پر دنیا کے کسی بھی مقام سے اگر سورج کو دیکھا جائے تو وہی سمت قبلہ کی ہوگی۔
فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر، عیسیٰ الغفیلی کا کہنا ہے کہ جدید آلات کے بغیر بھی لوگ اس قدرتی منظر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سورج کی سمت کو دیکھ کر قبلہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
کولمبیا میں پراسرار دھاتی گولہ آسمان سے زمین پر آگرا، سائنسدان دیکھ کر حیران
یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں، مساجد اور دیگر مقامات پر قبلہ کی درستگی کو یقینی بنائیں۔