فلم ’ارجن ریڈی‘ اور ’اینمل‘ سے شہرت پانے والے ہدایتکار سنڈیب ریڈی وانگا ان دنوں اپنی نئی فلم ’اسپرٹ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں سپر اسٹار پربھاس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کے حوالے سے ایک تنازع نے جنم لیا ہے، جب اداکارہ دیپیکا پڈکون کے فلم سے الگ ہونے کی افواہوں کے بعد سنڈیب ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک سخت لہجے میں، بغیر کسی کا نام لیے، ’گندے پی آر گیمز‘ کے خلاف پوسٹ کی۔

دیپیکا پڈکون کے فلم ’اسپرٹ‘ سے باہر ہونے کی افواہوں نے اس وقت شدت اختیار کی جب سنڈیب ریڈی وانگا نے اداکارہ تریپتی ڈمری کو فلم کی ہیروئن کے طور پر شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہدایتکار کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بغیر نام لیے ایک معروف اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وانگا نے لکھا، ’جب میں کسی اداکار کو کہانی سناتا ہوں تو میں 100 فیصد اعتماد کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ایک ان کہی این ڈی اے (نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ) ہوتی ہے۔ لیکن آپ نے ایسا کرکے اپنے اصلی چہرے کو ظاہر کیا۔ ایک کم عمر اداکارہ کو نیچا دکھانا اور میری کہانی افشا کرنا؟ کیا یہی آپ کی نسوانیت (فیمینزم) ہے؟‘

’بالی ووڈ جعلی ہے‘ کہنے والے اداکار کی وضاحت، انسٹاگرام پر واپسی

انہوں نے مزید لکھا، ’فلم سازی میری زندگی ہے، میں برسوں محنت کرتا ہوں۔ آپ نے میری بات سمجھی نہیں، آپ سمجھیں گی نہیں، آپ کبھی نہیں سمجھ سکیں گی۔‘

آخر میں انہوں نے ایک کہاوت کا سہارا لیتے ہوئے طنز کیا، ’ایسا کرو، اگلی بار پوری کہانی بول دینا، کیونکہ مجھے ذرا بھی فرق نہیں پڑتا۔‘ مجھے یہ کہاوت بہت پسند ہے، ’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘۔

مودی کی تصویر اور سندور، ایشوریہ رائے سمیت بالی ووڈ گھٹیا پن پر اتر آیا

ذرائع کے مطابق، دیپیکا پڈکون فلم ’اسپرٹ‘ میں کام کرنے کے لیے سب سے بڑی فیس لینے والی اداکارہ کے طور پر دستخط کی گئی تھیں، مگر وہ مبینہ طور پر تخلیقی اختلافات، کام کے اوقات، معاوضے اور منافع کی شراکت کے معاملات پر فلم سے الگ ہو گئیں۔

ابھی تک دیپیکا پڈکون یا فلم کے پروڈیوسرز نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا امکان؟ اداکارہ کی وضاحت

ہدایتکار وانگا کی فلم ’اسپرٹ‘ ایک بڑی بجٹ کی فلم ہے جس پر تقریباً 300 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ فلم کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ریلیز کے پہلے دن ہی 150 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ اس فلم میں جنوبی کوریا کے اداکار ڈون لی کی شمولیت کی خبریں بھی زیرِ گردش ہیں، مگر اس بارے میں حتمی اعلان تاحال باقی ہے۔

More

Comments
1000 characters