جب آپ بازار سے کوئی چیز خریدتے ہیں اور اس پر ’شوگر فری‘ یا ’نو ایڈیڈ شوگر‘ لکھا ہو، تو اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ دونوں ایک ہی بات ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ دونوں الفاظ مختلف مطلب رکھتے ہیں، اور اگر صحیح نہ سمجھا جائے تو آپ انجانے میں شوگر استعمال کر سکتے ہیں، جو خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں یا وزن کا خیال رکھنے والوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
شوگر فری کیا ہوتا ہے یا اس سے کیا مراد ہے؟
ماہرِ غذائیات اور کے مطابق، ’شوگر فری‘ کا مطلب ہے کہ اس چیز میں چینی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، یعنی 0.5 گرام فی سَروِنگ سے بھی کم۔ اس میں چینی یا مصنوعی مٹھاس شامل نہیں کی جاتی، لیکن قدرتی طور پر موجود شوگر (جیسے پھل یا دودھ میں ہوتی ہے) ہو سکتی ہے۔
’شوگر‘ کے مریض کی جیت اِن چند باتوں میں ہے، آپ کی شوگر ریورس ہوجائے گی
نو ایڈیڈ شوگر سے کیا مراد ہے؟
’نو ایڈیڈ شوگر‘ کا مطلب ہے کہ پروڈکٹ بناتے وقت کوئی چینی یا میٹھی چیز شامل نہیں کی گئی۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں شوگر ہے ہی نہیں، کیونکہ اگر اس میں پھل، دودھ یا ایسی چیزیں ہوں تو قدرتی شوگر موجود ہو سکتی ہے۔
مثال کے طور پر، اگر ایک جوس کے پیک پر ’نو ایڈیڈ شوگر‘ لکھا ہے، تو اس میں پھل کی قدرتی مٹھاس ہو سکتی ہے، جو خون میں شوگر کو بڑھا سکتی ہے۔
شوگر کے مریضوں میں کندھے کا درد کیوں ہوتا ہے؟
چھپی ہوئی شوگر کو کیسے پہچانیں؟
اگر آپ کو ذیابیطس ہے، یا آپ شوگر کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں، تو ’نیوٹریشن فیکٹس‘ یا غذائی معلومات والے لیبل کو غور سے دیکھیں۔ اس میں ’ٹوٹل شوگرز‘ یا کل چینی لکھا ہوتا ہے۔ بعض اوقات چیز میں ’نو ایڈیڈ شوگر‘ لکھا ہوتا ہے، لیکن نیچے اجزاء میں فروٹ جوس کنسنٹریٹ، کارن سیرپ، کین جوس جیسے نام ہوتے ہیں جو اصل میں شوگر ہی ہوتے ہیں، بس نام مختلف ہوتا ہے۔
شوگر فری چیزوں میں خطرے کی گھنٹی
شوگر فری چیزوں میں عموماً ایرتھریٹول یا مصنوعی مٹھاس استعمال ہوتی ہے۔ یہ کم کیلوریز دیتے ہیں اور دانتوں کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں، مگر اگر زیادہ استعمال کیے جائیں تو دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
انسولین اور دوائیوں کے بنا شوگر لیول کیسے لیول رکھا جائے؟
اسی طرح، مصنوعی مٹھاس لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے وزن کم ہونے کے بجائے ذیابیطس یا دل کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ان کو FDA جیسی اداروں نے منظور کیا ہے، لیکن آج بھی ماہرین میں ان کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔
کہٰذا ہمیشہ پروڈکٹ کا لیبل پڑھیں، ’ٹوٹل شوگر‘ اور’اجزاء’ کو غور سے چیک کریں، جہاں ممکن ہو، بغیر میٹھاس کے قدرتی غذائیں استعمال کریں۔ اسکے علاوہ زیادہ پروسیسڈ یا پیکنگ والی چیزوں سے پرہیز کریں۔