کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گیس اسٹیشن بھی ایک شاندار اور دلکش تجربہ فراہم کر سکتا ہے؟ جب ہم ’گیس اسٹیشن‘ کا لفظ سنتے ہیں تو ذہن میں عموماً فیول بھرنے کی ایک سادہ سی جگہ آتی ہے۔ لیکن امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں واقع گیس اسٹیشن نے اس تصور کو بالکل ہی بدل دیا ہے۔ یہاں نہ صرف فیول بلکہ دل کو لبھا لینے والی سہولیات، شاندار اسٹورز، ریکارڈ توڑ کار واش اور بے مثال واش رومز موجود ہیں۔

آئیے آپ کو لے چلتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے گیس اسٹیشن کی سیرپر۔

اس شانداردنیا کے سب سے بڑے پٹرول پمپ کا نام ہے Buc-ee’s، جو لولنگ، ٹیکساس میں واقع ہے۔ یہ جون 2024 میں کھولا گیا ۔ اس کا رقبہ 75,000 مربع فٹ سے زائد ہے۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں موجود ’بک ایز‘ کی 49 شاخیں لوگوں کو فیول کے ساتھ ساتھ ایک یادگار تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ ان میں سے سب سے مشہور شاخ ٹیکساس کے شہر نیو برانفلس میں واقع ہے، جو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا گیس اسٹیشن قرار پایا ہے۔

ریکارڈز کی دنیا: ایک اسٹیشن، تین عالمی ریکارڈ

سب سے زیادہ فیول پمپس

نیو برانفلس کا ’بک ایزاسٹیشن‘ 120 سے زائد فیول پمپس کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پمپ اسٹیشن ہے۔

سب سے بڑا کنوینیئنس اسٹور

68,000 اسکوائر فیٹ پر مشتمل اسٹور میں 80 سے زائد فاؤنٹین ڈسپینسرز، 4 آئس مشینیں، 31 کیش رجسٹر، ریستوران، بارز اور بے شمار اشیائے ضروریہ موجود ہیں۔

دنیا کا سب سے طویل کار واش

ٹیکساس کیٹی میں قائم بک ایزکا، کارواش 255 فٹ طویل ہے، جو تقریباً ایک فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا ہے، اور اس میں 32 ویکیوم اسٹیشنز، 17 بلوئرز اور بے شمار جیٹس شامل ہیں۔

بک ایز کی شہرت صرف اس کے سائز کی وجہ سے نہیں بلکہ وہاں کی بے مثال صفائی، خصوصاً باتھ رومز کی صفائی، نے اسے 2012 میں ’بیسٹ باتھ روم ان امریکہ‘ کا اعزاز بھی دلوایا۔ واش رومز میں جدید ٹوش لائٹس نصب کی گئی ہیں جو بتاتی ہیں کہ کون سا اسٹال خالی ہے۔

اس اسٹور کا ’لوگو‘ ایک خوش مزاج بیور ہے، جو کہ اس کے بانی’ آرچ بی ایوراپلن’ کے عرفی نام سے منسوب ہے۔ یہ لوگو اب ’بک ایز‘ کی شناخت بن چکا ہے اور لوگ اسے ٹی شرٹس، کیپس اور دیگر تحائف کی شکل میں پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ کبھی امریکہ کے سفر پر ہوں اور ٹیکساس کی طرف جائیں، تو Buc-ee’s کا یہ اسٹیشن دیکھنا نہ بھولیے گا۔ یہ صرف ایک گیس اسٹیشن نہیں، بلکہ ایک تجربہ ہے جو آپ مدتوں یاد رکھیں گے۔

More

Comments
1000 characters