پاکستانی معاشرہ اپنے روایتی رسم و رواج کے حوالے سے نہایت رنگارنگ، جذباتی اور خاندانی اقدار سے جُڑا ہوا ہے۔ ان ہی حسین رسومات میں سے ایک ہے ’کھیر پکائی‘. جو نئی نویلی دلہن کے لیے نہ صرف گھر کے ماحول یعنی کام کاج میں رسمی شمولیت کی علامت ہے بلکہ محبت، قبولیت اور گھریلو ذمے داری کے آغاز کا اشارہ بھی ہوتی ہے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کی ’کھیر پکائی‘ کی رسم نے سوشل میڈیا پر خوب رنگ جما لیا۔

عمر شہزاد نے اپنی شادی سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کردیں

اس خاص موقع پر عمر شہزاد نے اپنی نئی نویلی دلہن کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ کچن میں آ کر خود کھیرمیں چمچہ چلاتے نظر آئے۔ عمر شہزاد کی یہ خوبصورت ادا نہ صرف اُن کی اہلیہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئی بلکہ ناظرین کے دل بھی جیت لیے۔

ان لمحات کو عمر کی بہن عائشہ نے اپنے یوٹیوب چینل ’Ayesha Cakes & Cuisines‘ پر شیئر کیا، جہاں شانزے اور عمر ایک ساتھ کھیر پکاتے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے دکھائی دیے۔

عمر شہزاد کا کہنا تھا، ’میں صرف مدد نہیں کر رہا، یہ پیغام دے رہا ہوں کہ شادی صرف لڑکی کی ذمہ داری نہیں، بلکہ لڑکا بھی ساتھ دے، سب متحد ہوں تو زندگی خوبصورت بن جاتی ہے۔‘

عائشہ نے بھی بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، ’تم ایک نیا اور مثبت پیغام دے رہے ہو کہ کھیر صرف لڑکیوں کو نہیں بلکہ لڑکوں کو بھی پکانی چاہئے۔‘

سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے اس محبت بھرے جذبے کو سراہا، وہیں کچھ نے نجی لمحات کو عوامی کرنے پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’آپ جیسے شوہر کا خواب ہر لڑکی دیکھتی ہے۔‘

برسوں سے اِس لمحے کے لیے ترستی رہی، شانزے لودھی

جبکہ ایک اور نے کہا، ’یہ وہ مثبت سوچ ہے جو ہمیں سوشل میڈیا پر دیکھنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر سسرال کے ماحول میں۔‘

البتہ کچھ صارفین نے احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا، ’خوشیوں کو دنیا کے سامنے لانے سے پہلے نظر بد سے بچنا بھی ضروری ہے۔‘

مگر سچ تو یہ ہے کہ عمر اور شانزے کی یہ خوبصورت شراکت داری صرف ایک رسم نہیں بلکہ ایک پیغام ہے، ایک نیا نظریہ، جو محبت اور احترام کی بنیاد پر قائم ہے۔

More

Comments
1000 characters