پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان، جو اپنی شاندار اداکاری اور باوقار شخصیت کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، حال ہی میں لندن میں اپنی نئی فلم ”لو گرو“ کی پروموشنز کے دوران ایک انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہوئیں۔

یہ واقعہ 25 مئی 2025 کو لندن کے ایک سپر مارکیٹ میں منعقدہ ”میٹ اینڈ گریٹ“ سیشن کے دوران پیش آیا، جہاں ماہرہ خان کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔

مشی خان ماہرہ خان سے بدسلوکی کے معاملے پر پھٹ پڑیں

جیسے ہی ہجوم ماہرہ کے قریب آیا، سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ایک اہلکار نے، بجائے انہیں محفوظ رکھنے کے، خود ان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق، مذکورہ سیکیورٹی گارڈ نے ماہرہ خان کے جسم کو بار بار چھونے کی کوشش کی، جس سے اداکارہ شدید خوفزدہ اور پریشان ہو گئیں۔

سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی

اس صورتحال میں اداکار ہمایوں سعید نے فوری مداخلت کی اور سیکیورٹی اہلکار کو ماہرہ خان سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں، انہوں نے پورے سیشن کے دوران ماہرہ خان کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ہمایوں سعید کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا اور ان کی تعریف کی کہ انہوں نے انتہائی نرمی اور وقار کے ساتھ اس صورتحال کو سنبھالا۔

عمر شہزاد نے اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ خود بھی کھیر پکائی رسم میں ہاتھ ڈال دیا

واقعے کے بعد، ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ناخن ٹوٹا ہوا نظر آ رہا تھا۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا: “ میرے ناخن کہہ رہے ہیں، مجھے گھر لے چلو۔My nails are saying take me home “

اس پیغام نے مداحوں کو ان کے جذبات اور تھکن کا بخوبی احساس دلایا۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ مسلسل پروموشنز کے باعث تھکن محسوس کر رہی ہیں، اور یہ افسوسناک تجربہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب رویے پر سخت ردِعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ”یہ سیکیورٹی گارڈ ہی ہے جس نے ماہرہ کو ہراساں کیا۔“

ایک اور نے کہا، ”اسے تو ماہرہ خان کی حفاظت کرنی تھی، وہ تو خود مسئلہ بن گیا۔“ کسی نے تجویز دی کہ ”ماہرہ کو اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے جس نے ایسا گارڈ فراہم کیا۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ متعدد صارفین کے مطابق یہ گارڈ بلیک گلاسز میں ایک فعال ٹک ٹوکر بھی ہے۔

More

Comments
1000 characters