پاکستان کی معروف اداکارہ، ہدایتکارہ، ماڈل اور پروڈیوسر انجلین ملک اس وقت کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر اسپتال کے بستر سے ایک دل چھو لینے والی ویڈیو اور جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھیوں نے زبردست ردعمل دیا۔
امریکی خاتون اونیجا رابنسن کوبھی پاکستانی کھانے بھا گئے، کون سی ڈش پر فدا؟
انجلین ملک نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا: ”کیمو ایک مشکل سفر ہے۔ آج میرا چھٹا سیشن مکمل ہوا۔ یہ مذاق نہیں، لیکن میں اب بھی یہاں ہوں، اب بھی لڑ رہی ہوں۔ ایک دن، ایک سانس، ایک دھڑکن… یہی میری اصل طاقت ہے۔“
شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں اسپتال کے بستر پر جسمانی طور پر کمزور لیکن ذہنی طور پر پُرعزم دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تکلیف دہ عمل ہے، مگر وہ زندگی کی طرف واپس لوٹنے کی مکمل امید رکھتی ہیں۔
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
ان کی اس بہادری اور استقامت پر سوشل میڈیا پر تعریفی کمنٹس کا سیلاب آ گیا۔
اداکارہ عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ”زندگی کو جینے اور اپنی سچائی کو قبول کرنے والوں کے لیے سلام اور محبت!“
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”آپ کی جلد صحتیابی کے لیے بہت سی دعائیں۔ آمین!“
اداکار اعجاز اسلم نے کہا: ”اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آپ ایک بہادر خاتون ہیں۔“
میکال ذوالفقار نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ”انجلین، ان شاء اللہ آپ مکمل طور پر صحتیاب ہوں گی۔“
عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے، برکت نیت اور محنت سے آتی ہے: ثمینہ پیرزادہ
مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی اپنی محبت اور دعاؤں کے پیغامات شیئر کیے اور اپنے عزیزوں کے کینسر سے جڑے تجربات کو بیان کرتے ہوئے انجلین کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ انجلین ملک نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے ”کتنی گرہیں باقی ہیں“، ”چھوٹی چھوٹی باتیں“ اور ”مجھے جینے دو“ جیسے سماجی موضوعات پر مبنی مقبول ڈراموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔
انجلین ملک کی یہ جدوجہد نہ صرف ان کی ذاتی ہمت کا مظہر ہے بلکہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن ہیں جو کینسر جیسے سخت مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ان کی باتوں سے یہی پیغام ملتا ہے کہ حوصلہ، صبر اور امید زندگی کی سب سے بڑی طاقتیں ہیں۔