تھائیرائڈ غدود ہمارے جسم میں ایک بہت اہم مگر اکثر نظرانداز ہونے والا غدود ہے۔ یہ غدود جو کہ تتلی کی شکل کا ہوتا ہے، ہماری گردن میں پایا جاتا ہے اور جسم کی صحت کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ میٹابولزم، ہاضمہ، ہڈیوں کی صحت اور توانائی کے کاموں کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگرچہ تھائیرائڈ کے مسائل کو مکمل طور پر ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان مسائل کو صحیح غذاؤں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ پاستا غلط طریقے سے کھا رہے ہیں؟ جانیے ماہرین کی رائے
اس کے لیے آپ کو مہنگے سپر فوڈز یا دوائیوں کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہمارے گھروں کے کچن میں ایسے بہت سے کھانے موجود ہیں جو تھائیرائڈ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
تھائیرائڈ کی کچھ علامات یہ ہو سکتی ہیں:
مسلسل تھکاوٹ کا احساس
وزن کا بغیر کسی وجہ کے بڑھنا
دل کی دھڑکن کا کم ہونا
سردی کا زیادہ محسوس ہونا
خشک جلد
افسردگی کا احساس
بھٹہ بھوننے کا صحیح طریقہ: جلائے بغیر مزے سے تیار کریں
یہاں دیسی سپر فوڈز ہیں جو قدرتی طور پر آپ کے تھائیرائڈ کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتے۔
مورنگا
مورنگا ایک طاقتور دیسی سپر فوڈ ہے جو تھائیرائڈ کے مسائل کو سنبھالنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو سوزش کو کم کرتے ہیں اور تھائیرائڈ ہارمون کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں۔ آپ مورنگا کو سلاد، اسموتھیز یا سٹو جیسے سمبر میں شامل کر کے اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
تربوز وزن گھٹانے کا بہترین زریعہ، چھلکے اور بیج نہ پھینکیں
کولڈ پریسڈ ناریل کا تیل
تھائیرائڈ کو متوازن رکھنے میں کوکنگ آئل کا انتخاب بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کولڈ پریسڈ ناریل کا تیل میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، توانائی میں بہتری لاتا ہے اور خشک جلد یا سست ہاضمے جیسے مسائل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی اور قسم کا تیل استعمال کر رہے ہیں تو اسے کولڈ پریسڈ ناریل کے تیل سے بدلنے پر غور کریں۔
آملہ
آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور مدافعتی نظام، ہاضمہ اور ڈیٹاکسیفکیشن میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ آپ آملہ کو اچار، چٹنی یا کینڈی کی شکل میں اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
زیرا
زیرا غذائی اجزاء کے جذب کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کو مضبوط کرتا ہے، جو تھائیرائڈ ہارمونز کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔ زیرا کا پانی پینا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے جس سے آپ اس کے تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
ہلدی
ہلدی ایک طاقتور اینٹی انفلیمیٹری مصالحہ ہے جو جگر کے افعال کو بہتر بنا کر ٹی4 کو ایکٹیو ٹی 3 میں بدلنے میں مدد دیتا ہے۔ ہلدی کا پانی بنا کر روز صبح خالی پیٹ پینا تھائیرائڈ کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔